پس پردہ سفارتکاری ہند و پاک کو قریب کرنے میں معاون - سرتاج عزیز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-20

پس پردہ سفارتکاری ہند و پاک کو قریب کرنے میں معاون - سرتاج عزیز

اسلام آباد
(پی ٹی آئی)
وزیراعظم نوازشریف کے مشیربرائے امورخارجہ سرتاج عزیزنے کہاکہ ہندوستان اورپاکستان کے تعلقات میں بہتری آئی ہے اوربیک ڈورڈپلومیسی دونوں ملکوں کوقریب کرنے میں معاون ثابت ہورہی ہے۔اعتمادسازی کے اقدامات کے ساتھ ساتھ دونوں پڑوسیوں کوقریب کرنے میں پس پردہ سفارت کام کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ تعلقات میں مزیدبگاڑنہ آنے پائے امورمیں بڑی حدتک بہتر آئی ہے۔عزیزکے کل پارلیمنٹ کے ایوان بالامیں بحث کے دوران یہ ریمارک کئے۔ان کایہ بیان جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پرتعلقات میں خرابی اورخط قبضہ پرفائرنگ کے تبادلہ کے پس منظرمیں سامنے آئے ہیں۔طالبان کے ساتھ مجوزہ مذاکرات کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ حکومت اعلی ترجیح کے طورپرمذاکرات کی تجویزکوآگے بڑھارہی ہے۔یہ اگرناکام ہوجائیں توآخری چارہ کارکے طورپرتجاویزپرعمل کیاجائے گا۔عزیزنے کہاکہ پہلی مرتبہ سیویلین اورفوجی قیادت نے تمام شراکت داروں کو شامل کرتے ہوئے اتفاق رائے بنانے کی کوشش کی ہے۔خارجہ حکمت عملی امورپربات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ افغانستان کوپاکستان کے لئے دفاعی لحاظ سے نہایت اہمیت کاحامل خطہ سمجھنابالکلیہ طورپرایک اذکاررفتہ بات ہوگئی ہے اوراس پر توجہ دینے کی ضرورت نہیں ہے۔انہو ں نے کہاکہ اس نظریہ کی اب کوئی اہمیت نہیں ہے۔افغانستان ذاتی طورپراپنے مستقبل کے بارے میں فیصلہ کرنے کے لئے آزادہے۔یواین آئی بموجب پاکستانی وزیراعظم نواز شریف نے آج کہاہے کہ پاکستان اپنے پڑوسی ممالک افغانستان اورہندوستان کے ساتھ پرامن تعلقات قائم کرناچاہتاہے۔پاکستان کے سرکاری پریس نے کل نوازشریف کے حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان کااپنے پڑوسی ممالک کے تئیں رویہ مثبت ہے۔شریف نے24دسمبرکوہونے والے ہندوستان اورپاکستان کے ڈائرکٹرجنرل آف ملٹری آپریشنز کاخیرمقدم کیا۔
Backdoor diplomacy bringing India, Pak closer: Aziz

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں