میٹرو ٹرین میں جسمانی معذور افراد کا سفر آسان ہو جائے گا - ایچ ایم آر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-03

میٹرو ٹرین میں جسمانی معذور افراد کا سفر آسان ہو جائے گا - ایچ ایم آر

حیدرآباد میٹروریل(ایچ ایم آر)میں جسمانی معذورین کے سفرمیں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی،کیوں کہ یہ نظام معذورین کے لیے ڈیزائن کرتے ہوئے روبہ عمل لایاگیاہے۔ایچ ایم آر کے یہاں جاری کردہ بیان میں بتایاگیاہے کہ جن لوگوں کی نقل وحرکت کی صلاحیت کو(وہیل چےئروالے مسافرین)کونقصان پہنچاہے نہ صرف ان کے لیے بلکہ نابیناوبہرے وگونگے افراد کی ضروریات کی تکمیل کے لیے میٹرواسٹیشن اورٹرینس کے قیام پرخصوصی توجہ دی جارہی ہے۔انہوں نے بتایاکہ اسٹیشن کی ڈیزائیننگ معذورافرادکوکسی جھنجھٹ سے عاری ماحول فراہم کرناہے،جب کہ لیفٹ تک وہیل چےئرکوپہنچانے کی سہولت کے لیے میٹرواسٹیشن کی سڑک کی سطح پرایمپس فراہم کیے گئے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ وہیل چےئرنشینوں کوبآسانی جگہ فراہم ہوسکے گی،جب کہ معذورین اورمعمرین کے لیے دستی سہارافراہم کیاجائے گا۔انہوں نے بتایاکہ لیفٹ کے آپریٹنگ بٹن،کرایہ گیٹ اورٹکٹ کی فروخت ی مشین ٹی وی ایم کانمونہ اس طرزپرتیارکیاگیاہے کہ معذورین کوان تک رسائی حاصل ہو۔لیفٹ آپریٹنگ بٹنس میں اسٹیشن کی تمام سطحوں پربریل(نابیناافرادکی زبان)میں معلومات فراہم ہوں گے،علاوہ ازیں شاہراہ کی سطح سے اسٹیشن(ٹکٹائل اسٹریپس پٹیاں)پلیٹ فارم تک فراہم کی جائیں گی،تاکہ نابیناافراداپنے طورپرسہارے کی چھڑی کواپنے طورپرفرش پرتھپتھپاتے ہوئے ٹرین میں سوارہوسکیں۔پلیٹ فارم اورٹرین کے فلورمیں آنے والی جگہ کواس طرح تیارکیاجائے گاکہ وہیل چےئرٹرینوں میں بآسانی داخل ہوں اورنابیناافراد کے پیرپلیٹ فارم اورٹرین کے دروازوں کے درمیان موجودخلامیں نہ پھنس پائیں۔خصوصی نامزدکردہ وہیل چےئرجگہیں میٹروٹرینس میں فراہم کی جائیں گی،تاکہ ٹرین میں وہیل چیرس خصوصی گریب ہولڈفراہم کرتے ہوئے وہیل چےئرکومنتقل کیاجاسکے۔وہیل مسافرین کے کرایہ کی وصولی کے لیے بڑے پیمانہ پرخودکارکرایہ وصولی گیٹس نصب کیے جائیں گے۔ہراسٹیشن پرخصوصی بیت الخلاؤں میں معذورین کے لیے جگہ فراہم کی جائے گی۔ان بیت الخلاؤں میں گرفتارکے لیے ڈنڈا موجودرہے گااورساتھ ہی ساتھ ان کی معاونت کے لیے سہارے بھی فراہم کیے جائیں گے۔ٹکٹ کی فروخت کی مشینیں گونگے مسافرین کی معاونت کے لیے تیارکی گئی ہیں۔

Hyderabad metro to be disabled friendly

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں