پاکستانی گلوکارہ کو ہلاک کرنے کی پاداش میں شوہر کو سزائے موت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-18

پاکستانی گلوکارہ کو ہلاک کرنے کی پاداش میں شوہر کو سزائے موت

پشاور
ُ(پی ٹی آئی )
پاکستان کی ایک عدالت نے مشہور پشتون گلوکارہ غزالہ جاوید کے سابق شوہر کو سزائے موت سنائی ہے ۔ ایڈیشنل سیشن جج سوات IIمحمد طارق پرویز بلوچ نے جہانگیر خان کو اپنی سابق اہلیہ اور ان کے والد کو گولی مارکر ہلاک کرنے کے 2واقعات میں دہری سزائے موت سنائی ۔ ابتدائی مرحلہ میں غزالہ جاوید اور ان کے والد کو ہلاک کرنے کے لیے طالبان کو ذمہ دار ٹھرایا گیا تھا ۔ غزالہ کو ہلاک کرنے کے لیے عدالت نے جہانگیر خان پر 5کروڑ روپئے اور ان کے والد کا ہلاک کرنے کے لیے 2کروڑ روپئے جرمانہ بھی عائد کیا ۔ علاوہ امیں جج نے گلوکارہ کی بہن فرحت کو زخمی کرنے کی پاداش میں 20لاکھ روپئے جرمانہ عائد کیا ۔ غزالہ اور خان کی شادی 7فروری 2010کو ہوئی تھی تاہم اختلافات پیدا ہونے پر غزالہ 2001میں طلاق کے لیے عدالت سے رجوع ہوئیں ۔ جہانگیر خان کو غزالہ کا گیت گانا پسند نہ تھا اور اس نے اپنی اہلیہ کو روکنا اور منع کرنا شروع کردیا ۔ علاوہ ازیں جہانگیر خان نے خود سے غزالہ کی علحدگی کے لیے انہیں سنگین بتائج کی دھمکیاں بھی دی تھیں ۔ 18جون 2012کو پشاور میں موٹر سیکل پر سوارنامعلوم بندوق برداروں نے غزالہ اور ان کے والد کو ہلاک کر دیا تھا ۔
Pakistan's Ghazala Javed murder: Ex-husband to hang for killing singer

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں