بارڈر سیکیورٹی فورس نے امرتسر سے 5 کروڑ کی ہیروئن برآمد کی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-18

بارڈر سیکیورٹی فورس نے امرتسر سے 5 کروڑ کی ہیروئن برآمد کی

بارڈر سکیورٹی فورس کے پنجاب فر نٹیر کے جوانوں نے آج امرتسر سیکٹر کے مہیندر آؤٹ پوسٹ کے قریب بین الاقوامی سرحد سے آج دس پیکٹ ہیروئن بر آمد کی ہے۔ ایک ایک کلو کے ان پیکٹ کی کل قیمت بین الاقوامی مارکیٹ میں تقریبا 5کروڑ روپے مانی گئی ہے۔ پنجاب فرنٹیر کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آرپی ایس جسوال کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امرتسر سیکٹر کی بین الاقوامی سرحد پر گشت کر رہے جوانوں نے آج تقریبا ایک بجے مشتبہ سر گرمی محسوس کی۔ اس کے بعد اسمگلروں کی کسی بھی غلط منشا کو ناکام کرنے کے لیے جوانوں نے دو سائیکل گولیاں چلائیں ۔ اس کے بعد دوسری طرف سے آٹھ سائیکل گولیوں کی آواز سنی گئی۔ فائرنگ کے بعد ادھر سے کسی طرح ہلچل نہیں ہوئی اور جوانوں نے علاقے کو مکمل طور پر گھیر لیا ۔ انہوں نے بتا یا کہ جوانوں نے صبح کی تلاشی کے دوران موقع سے دس پیکٹ ہیروئن برآمد کی ہے۔ ہر پیکٹ کا وزن ایک ایک کلو ہے۔ بر آمد نشیلی اشیاء کی کل قیمت بین الاقوامی بازار میں 5کروڑ روپے مانی گئی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ آج کی بر آمدگی کے ساتھ پنجاب سرحدوں سے دستوں کے جوانوں نے اس سال اب تک 322کلو گرام سے زیادہ ہیروئن برآمد کی ہے۔

AMRITSAR: Border Security Force (BSF) recovered 1kg heroin valued at around Rs 5 crore

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں