خود کو مسلمان ظاہر کر کے قادیانی لٹریچر کی تقسیم پر ایک قادیانی گرفتار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-18

خود کو مسلمان ظاہر کر کے قادیانی لٹریچر کی تقسیم پر ایک قادیانی گرفتار

British-Doctor-Imprisoned-in-Pakistan
پاکستان اقلیتی احمد یہ فرقہ کے ایک ڈاکٹر کو گرفتار کرلیا گیا ۔ احمد یہ فرقہ کے ڈاکٹر کوخود کو ایک مسلمان ظاہر کرنے پر گرفتار کرلیاگیا ۔ پاکستان کے اہانت اسلام قانون کے تحت یہ گرفتاری عمل میں آئی ۔ اس ڈاکٹر کے مریضوں کی شکایت پر یہ گرفتاری عمل میں آئی ۔ ایڈیشنل ڈسٹرکت اینڈسیشن جج لاہور نے 72سالہ برطانوی پاکستانی ڈاکٹر مسعود احمد کی ضمانت کو مسترد کردیا ۔ احمد یہ فرقہ کے ڈاکٹر مسعود احمد کو گذشتہ ماہ گرفتار کرلیا گیا تھا ۔ اس ڈاکٹر کو اس وقت گرفتار کرلیا گیا جبکہ وہ احمدیہ فرقہ کے نظریات کا لٹریچر تقسیم کررہے تھے اور احمد فرقہ کی کتابیں تقسیم کر رہے تھے ۔ جماعت احمد یہ پاکستان کے ترجمان نے کہا کہ دوافراد مریضوں کے بھیس میں ڈاکٹر پر نظر رکھی اور ڈاکٹر جوقرآن شریف پڑھ رہے تھے اس کی شکایت حکام سے کی ۔ دو افراد نے مریضوں کے بھیس میں موبائیل فون سے ڈاکٹر پر نظر رکھی ۔ احمد یہ فرقہ کا یہ ڈاکٹر 1982میں پاکستان آکر فارمیسی ادارہ کھولا ۔ ایڈوکیٹ غلام مصطفی چودھری نے شکایت کرنے والوں کی طرف سے پیش ہوتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر کے خلاف اڈیواور ویڈیوثبوت پیش کئے ۔ شکایت کرنے والوں کے وکیل غلام مصطفی چودھری نے کہا کہ ڈاکٹر مسعود احمد اپنے مریض کو احمدیہ تعلیمات کا لٹریچر اور کتابیں دیں اور ایسا لٹر یچر دیا جواہانت رسول پر مشتمل ہے ۔ قبل ازیں ایک مجسٹریٹ کی عدالت نے ڈاکٹر کی ماقبل گرفتاری درخواست کو مسترد کردیا ۔ ڈاکٹر کی جانب سے چلائے جانے والے بلاگ سے معلام ہوا ہے کہ ڈاکٹر قرآن شریف کی آیت کا ترجمہ پڑ رہاتھا ۔ بعد میں ڈاکٹر حمد کو اہانت رسول قانون کے تحت ماخوذکیا گیا ۔ ڈاکٹر پر الزام لگایا گیا کہ اس نے خود کو مسلمان ظاہر کرنے کی کوشش کی ۔1974میں پاکستان کے علماء کے دباؤ کے تحت دستور میں ترمیم کرکے احمد یہ فرقہ کے لوگوں کو غیر مسلم قرار دیا گیا ۔ اس وقت کے وزیر اعظم دوالفقار علی بھٹونے دستور میں دوسری ترمیم لاکر احمد یہ فرقہ کو غیر مسلم قرار دیا ۔ ایک دہے کے بعد احمدیہ فرقہ کے لوگوں کو مرتد قرار دیا گیا اور ان کے خود کو مسلمان ظاہر کرنے پر امتناع عائد کردیا گیا ۔ اس کے بعد سے احمد یہ فرقہ کے خلاف کاروائیاں جاری رکھیں گئیں ۔ پاکستان میں اس وقت 15لاکھ احمدیہ فرقہ کے لوگ رہتے ہیں ۔ خود کو مسلمان ظاہر کرنے اور مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے پر احمدیہ شخص کو تین سال کی جیل کی سزا ہوسکتی ہے ۔ اس وقت کے وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو نے دستور میں دوسری ترمیم لاکر احمدیہ کو غیر مسلم قرار دیا ۔ ایک دہے کے بعد احمد یہ فرقہ کے لوگوں کو مرتد قرار دیا گیا اور ان کے خود کو مسلمان ظاہر کرنے پر امتناع عائد کردیا گیا ۔ اس کے بعددسے احمد یہ فرقہ کے خلاف کاروائیاں جاری رکھیں گئیں ۔ پاکستان میں اس وقت 15لاکھ احمدیہ فرقہ کے لوگ رہتے ہیں ۔ خود کو مسلمان ظا ہر کرنے اور مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے پر احمد یہ شخص کو تین سال کی جیل کی سزا ہوسکتی ہے ۔

British Doctor Imprisoned in Pakistan for 'Posing as Muslim'

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں