حکومت چلانا چاند پر جانے جیسا نہیں - کیجریوال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-22

حکومت چلانا چاند پر جانے جیسا نہیں - کیجریوال

عام آدمی پارٹی کے رہنما اروند کیجریوال نے دہلی میں حکومت بنانے کے اشارہ دیتے ہوئے ایک انگریزی اخبار سے بات چیت میں صاف کہا کہ حکومت چلانا کوئی چاند پر جانے جیسا نہیں ہے اور عوام کو چاند نہیں چاہئے۔ کیجروال نے کہا ، ہم حکومت بنائیں گے بھی اور مخالف جماعتوں کی اس سوچ کو بھی غلط ٹھہرائیں گے کہ ہمیں حکومت چلا نے میں وقت آئے گی۔ ہم حکومت چلا کر دکھائیں گے، ان سے اچھی طرح چلا دکھائیں گے اور ٹھوک بجا کر چلا کر دکھائیں گے۔ آپ لیڈر نے نہ صرف حکومت بنانے کی بات کی، بلکہ باتوں باتوں میں بجلی کمپنیوں کا آڈت کرانا اور جن لوک پال بل پاس کرنے جیسی نئی حکومت کی ترجیحات بھی شمار کرائیں۔ تاہم انہوں نے کہا کہ ریفرنڈم کے مکمل ہونے کے بعد ہی عام پارٹی حکومت بنانے کو لے کر کوئی فیصلہ کرے گی۔ کیجریوال نے دعوی کیا ہے کہ اگر عام آدمی پارٹی نے حکومت بنائی تو وہ بی جے پی اور کانگریس سے بہتر کام کرکے دکھائے گی۔ کانگریس اور بی جے پی یہ کہتے نہیں تھک رہی ہیں کہ عام آدمی پارٹی کے لئے حکومت چلانا آسان کام نہیں ہوگا۔ اد پر کیجریوال نے کہا ، حکومت چلا کر دکھائیں گے، ان سے اچھی چلا کر دکھائیں گے اور ٹھوک أبجا کر چلا کر دکھائیں گے۔ کیجریوال نے کہا کہ یہ سوچنا بالکل غلط ہے کہ ہمیں حکومت چلانے میں وقت آئے گی ۔ انہوں نے کہا دوسری پارٹیاں ہمیں چیلنج دینا بند کردیں۔ پہلے وہ کہتے تھے کہ ، آپ ، کو تو امیدوار ہی نہیں ملیں گے، پھر وہ کہتے رہے کہ انہیں جیت نہیں ملے گی۔ آج ہمارے پاس 28سیٹیں ہیں۔ کیجریوال نے کہا کہ اہم پارٹیاں عام آدمی پارٹی کو نظر انداز کرتی رہی ہیں۔ میں انہیں بتادوں کے عام آدمی کی طاقت کو چیلنج دینا بند کردیں۔ انہیں اس بات کا اندازہ ہی نہیں ہے کہ عام آدمی کتنا طاقتور ہے۔ وہ کہہ رہے ہیں کہ ہم حکومت چلانے میں ناکام رہیں گے۔ حکومت چلانا کوئی چاند پر جانے جیسا کام نہیں ہے، ہم ان سے بہتر حکومت چلا کر دکھائیں گے۔ کانگریس کی حمایت سے حکومت بنائی جائے یا نہیں ، اس پر چل رہے ریفرنڈم پر کیجریوال نے کہا، ہمیں دونوں طرح کی تجویزیں مل رہے ہیں ۔ کچھ کہتے ہیں کہ ہمیں ان کی سیاست سے دور رہنا چاہئے تو کچھ کہتے ہیں کہ ہمیں حکومت بنانی چاہئے۔ ہم عوام کی رائے کے مطابق ہی فیصلہ کریں گے۔ مگر ، آپ، لیڈر منیش سسودیا کے مطابق زیادہ تر لوگ چاہ رہے ہیں کہ عام آدمی پارٹی حکومت بنائے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت نہ بنانے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی۔

Governance is not like going to the moon - Arvind Kejriwal

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں