سعودی عرب - فیس بک کی مدد سے ایک ہندوستانی کی شناخت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-18

سعودی عرب - فیس بک کی مدد سے ایک ہندوستانی کی شناخت

دبئی
(پی ٹی آئی )
سعودی عرب میں دماغی ٹیومر (رسولی ) اور نسیاں (فراموشی) کے شکار ایک ہندوستانی کی شناخت فیس بک کی مدد سے 3ماہ بعد ہوسکی ۔ عرب نیوز نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ ہندوستانی ریاست ٹاملناڈو کے ضلع ویلی پورم سے تعلق رکھنے والا دھنی جیول گنا شیکھرن 3ماہ سے لاپتہ تھا جس کے بعد ٹمل برادری کی تنظیموں نے فیس بک پر اس کی تصویر پوسٹ کردی جس کی مدد سے شناخت ممکن ہوسکی ۔ اسے جدہ میں ہندوستانی قونصل خانہ روبرو بے ہوش پڑاپایاگیا ۔ شیکھر ن کی تصویر 8ہزار ہندوستانیوں کی نظر سے گذری جن میں سے ایک شخص نے اسے پہچان لیا ۔ گناشیکھرن کو نہ تواپنا نام یاد تھا اور نہ ہی اسے یاد تھا کہ وہ کون ہے اور کہا ں سے آیا ہے ۔ وطن ،پاسپورٹ کی تفصیلات اور اسپانسر کے نام کی عدم موجودگی میں ہندوستانی حکام کے لیے اس کی وطن واپسی کی راہ ہموار کرنا ایک بڑا چیلنج بن گیا تھا ۔ رپورٹ میں یہ وضاحت بھی کی گئی کہ ہندوستانی قونصل خانہ کے عہدیداروں کو وہ اکتوبر میں ملا تھا جس کے بعد حکام نے اسے ہاسپٹل میں شریک کردیا تھا جہاں ڈاکٹر س نے بتایا کہ وہ دماغ کی رسولی اور نسیاں کا شکار ہے ۔ ہندوستانی قونصل جنرل احمد قدوائی نے طائف کے گورنر فہد معمر سے رابطہ قائم کیا جنہوں نے اس کی چینائی واپسی کا انتظام کردیا ۔
Facebook helps establish identity of Indian in Saudi Arabia

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں