انیل کپور کے ٹی وی شو 24 کی دبئی میں فلمبندی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-18

انیل کپور کے ٹی وی شو 24 کی دبئی میں فلمبندی

دبئی
(پی ٹی آئی )
ہندوستانی ٹی وی شو 24کے بعض حصوں کی فلم بندی دبئی میں ہوگی۔ شو کے پروڈیوسرس میں شامل بالی ووڈ اداکار انیل کپور نے یہ اطلاع دی ۔ یہ شودراصل امریکی ٹی وی شوپر مشتمل ہے جس میں ایک خصوصی ایجنٹ کی زندگی کے ایک دن کی کہانی ہے ۔ خصوصی ایجنٹ ایک مجرمانہ سازش حل کرنے کوشاں ہے ۔ انیل کپور نے ایک روز نامہ کو بتایا کہ جلد ہی ،24کی فلم بندی دبئی میں شروع ہوگی کیونکہ اس شہر میں سیکیورٹی کا انتظام نہایت عمدہ ہے ۔ مقامات خوبصورت اور دلکش ہیں ۔ وسیع وعریض سڑکوں پر چمچاتی کاریں ہیں اور ان ہی اسباب کی بناء پر پروڈیوسرس اور ڈائر کٹرس یہاں فلم بندی کے لے آتے ہیں ۔ امریکی ٹی وی شو میں انسداد دہشت گردی یونٹ (سی ٹی یو) ایجنٹ کاکردار کیفرسدرلینڈنے ادا کیا تھا ۔ کپور نے 2011میں ہی امریکی فاکس نیٹ ورک سے ہندوستانی زبانوں میں شوکے حقوق حاصل کرلئے تھے اور گذشتہ اکتوبر میں کلرس چینل نے اس شوکوپیش کیا تھا ۔
Anil Kapoor's '24' season 2 to be filmed in Dubai

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں