لاپتہ 35 افراد میں سے 2 کی موت پر پاکستانی سپریم کورٹ برہم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-03

لاپتہ 35 افراد میں سے 2 کی موت پر پاکستانی سپریم کورٹ برہم

اسلام آباد
( پی ٹی آئی )
جب سپریم کورٹ کے سامنے اس بات کا اظہار کیا گیا کہ لاپتہ 35افراد میں سے دو کا انتقال ہوگیا تو سپریم کورٹ نے سخت برہمی کااظہا ر کیا اور کہا کہ جو لوگ محروسین کی موت کے ذمہ دار ہیں گرفتار کیا جائے ۔ اٹارنی جنرل منیر ملک نے تین رکنی بنچ جس کی صدارت چیف جسٹس افتخار چودھری کررہے تھے بتایا کہ 35محروس افراد میں سے دو کا انتقال ہوگیا اس پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور اس کیذمہ داروں کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ۔ سپریم کورٹ کے اجلاس میں لاپتہ افراد کے معاملہ کیسماعت جاری تھی ۔ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ 35لاپتہ افراد میں سے دو افراد میں ایک دسمبر 2012میں فوت ہوگیا اور دوسرا ماہ جولائی میں فوت ہوگیا ۔ اٹارنی جنرل منیر ملک عدالت سے کہا کہ وزیردفاع خواجہ آصف نے انہیں کل رات ان دونوں کے فوت ہونے کے بارے میں بتایا ۔ ان اموات کی وجہ لاپتہ افراد کا معاملہ اور زیادہ پیچیدہ ہوگیا ہے ۔ جب چیف جسٹس نے سوال کیا کہ موت کی کیا وجوہات تھی تواڈیشنل متعمد دفاع نے عدالت سے کہا کہ دومحروسین کی مو ت طبعی تھی ۔اس کے عدالت نے حکام کو ہدایت دی کہ مابقی 33محروسین کو عدالت کے سامنے پیش کیا جائے ۔ عدالت نے مزید ہدایت دی کہ جو افراد ان محروسین کی موت کے ذمہ دار ہیں انہیں گرفتار کیا جائے اوران کے کلاف مقدمات درج رجسٹر کئے جائیں ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ملک کے شمال مغربی علاقے ملکھنڈحراستی مرکز کے سپرنٹنڈنٹ عطااللہ نے دوسال قبل پشاو رہائی کورٹ میں ایک بیان داخل کیا تھا جس میں کہا گیا کہ فوج نے 35افردا کو حراستی مرکز کے حوالے کیا تھا اور بعد میں پھر فوج نے انہیں حاصل کرلیا ۔ اس سے متعلقہ معاملہ میں خیبرپختون خواکی حکومت نے کہا کہ اس صوبے کے حراستی مرکز میں 43افراد تھے ۔ قبل ازیں مقدمہ کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے وزیر دفاع (اس وقت دفاع کا قلمدان نوازشریف کے پاس تھا )کو ہدایت دی کہ تو لاپتہ افراد کو عدالت میں پیش کریں یا اس کے نتائج کا سامنا کرنے عدالت میں پیش ہوں ۔اس حکم کے ساتھ ہی وزیر اعظم نوازشریف نے فوری نئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا تقرر کیا اور عدالت میں حاضری کی بلا سے بچ گئے ۔ زیادہ تر محروسین کا تعلق بلوجستان سے ہے ۔ حالیہ عرصے میں بلوجستان کے علاقے میں کئی لاپتہ افراد کی نعشیں دستیاب ہوئیں ۔
Two missing persons died in custody, attorney general tells SC

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں