کانگریس مضبوط تو ملک مضبوط - ریاستی صدر راجستھان کانگریس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-29

کانگریس مضبوط تو ملک مضبوط - ریاستی صدر راجستھان کانگریس

راجستھان میں کانگریس کے ریاستی صدر چندر بھان نے آج یہاں کہا کہ کانگریس کے پاس وسیع عوامی حمایت اور پارٹی کا فخر یہ تاریخ رہی ہے ۔ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ملک میں کانگریس اور زیادہ مضبوط ہو کیونکہ کانگریس کی مضبوطی رہے گی تو ملک مضبوط رہے گا ۔ پارٹی کے 129ء ویں یوم تاسیس کے موقع پر آج یہاں منعقد تقریب کو خطاب کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ یہ فخر کی بات ہے کہ کانگریس ہندوستان ہی نہیں پوری دنیا میں سب سے بڑی پارٹی ہے اور سب سے بڑی عوامی حمایت کانگریس کی فخر یہ تاریخ ہے ۔ آج اس بات کی ضرورت ہے کہ ملک میں کانگریس اور زیادہ مضبوط ہو کیانکہ کانگریس مضبوط رہے گی تو ملک مضبوط رہے گا ۔ڈاکٹر چندربھان نے کہا کہ آج وقت کی ضرورت ہے کہ کانگریس کا ہر ایک کارکن ملک کی نوجوانوں نسل کو دنیا کی سب سے بڑی سیاسی تنظیم کے سنہری تاریخ ۔خیالات اور اعلی اقتدار سے واقف کرائیں ۔ انہیں یہ بتانا ضروری ہے کہ ملک پر ہاوی ہوتی فاشٹ اقدار والے لوگوں کا مقصد صرف اقتدار حاصل کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی طرح اقتدار حاصل کرنے والے لوگ کے عظیم شخصیات جنہوں نے ملک کی آزادی اور یکجہتی کے لیے قربانیاں دیں ،کو اپنا بتانے جیسی احمقانہ حرکتیں کرنے لگے ہیں ۔انہوں نے اپیل کی کہ کانگریس کا رکنان کوپارلیمانی انتخاب کے لیے متحد ہوکر یکجہتی کے ساتھ کام کرنا ہے ۔ دوسری طرف راجستھان کانگریس ہیڈ کواٹر میں آج اسمبلی انتخا بات میں کام کاج کو لے کر دو فریق میں جم کر الزامات لگانے سے ہنگامہ آرائی پیدا ہوگئی ۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ہنگامہ اس وقت ہوا جب ایک کارکن نے جے پور کی شان پور اسمبلی سیٹ سے ہارے کانگریسی امیدوار امین کاغذی کا معاملہ اٹھانے کی کوشش کی ،اسی دوران کاغذی کے حمایتی اور کارکنان کے درمیان الزامات لگا نیپر بحث شروع ہوگئی اور اس کے بعد دھکا مکی شروع ہوگئی سینئر کانگریسی لیڈر ان نے ہوشیاری سے معاملہ حل کرایا ۔ غور طلب ہے کہ کانگریس کارکنا ن پارٹی کے یوم تاسیس کی تقریب کے پروگرام میں حصہ لینے آئے تھے ۔دوسری جانب ریاست کے وزیر صحت راجندر راٹھور نے کانگریس میں ایک ہنگامہ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کانگریس داخلی خلفشار سے جوجھ رہی ہے ۔ رائے دہندگان نے کانگریس کو آئینہ دیکھا دیا ہے ۔کانگریس کو ہار ہضم نہیں ہورہی ہے ۔ انہوں نے دعوی کیا کہ اگلے اسمبلی انتخابات میں ریاست کی سبھی سیٹوں پر بی جے پی کی جیت یقینی ہے ۔

No doubt, Congress will retain power: PCC president Chandrabhan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں