ایکو پارک میں وزیر اعلیٰ مغربی بنگال نے 12 پراجیکٹس کا افتتاح کیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-29

ایکو پارک میں وزیر اعلیٰ مغربی بنگال نے 12 پراجیکٹس کا افتتاح کیا

راجر ہاٹ کے ایکوپارک کے افتتاح کے بعد سے اب تک 12نئے پروجیکٹ کا افتتاح کیا جاچکا ہے ۔480ایکڑ پر مشتمل راجر ہاٹ ایکوپارک کا افتتاح گزشتہ برس 29دسمبر کو وزیر اعلی ممتابنرجی کے ہاتھوں ہوا تھا ۔اور اس کے ایک برس کے اندر ہی جمعہ کو 12نئے پروجیکٹ کا افتتاح ایک بڑی بات ہے ۔جمعہ کو وزیر اعلی ممتابنرجی نے ایکو پارک کے کیمپس میں 12نئے پروجیکٹ کا فتتاح کرکے نئے سال کا بطور تحفہ پیش کیا ہے ۔ اس نئے پروجیکٹ میں (1)عالمی بنگلہ ہاٹ (2)چلڈرن ایکو پارک (3)بٹر فلائی گارڈن(4) ماسک گارڈن (5)فلیٹنٹ میوزک فاؤنٹینس کے طرز پر 12نئے پروجیکٹ کا افتتاح کیا گیا ۔ اس افتتاح میں محض 30سکینڈ کا وقت لگا اور اس دوران انہوں نے کہاکہ بات کم از کم زیادہ کی ترجیح ضروری ہے ۔ تمام لوگوں کی خوشی میں ہی سکون ہے ۔ شہری وتر قیادت کے ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ ان پروجیکٹوں کو اصل شکل دینے میں ہڈکو کااہم رول رہا ہے ۔

12 projects inauguration by west bengal CM

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں