کانگریس کو وزارت عظمیٰ کے امیدوار کا اعلان کرنا چاہیے - چدمبرم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-31

کانگریس کو وزارت عظمیٰ کے امیدوار کا اعلان کرنا چاہیے - چدمبرم

کانگریس کو آئندہ عام انتخابات کیلئے اس کے وزارت عظمی کے امیدوار کو نامزد کرنا چاہئے۔ وزیر فینانس پی چدمبرم نے آج یہ بات کہی۔ میری رائے میں پارٹی کو چاہئے کہ پارٹی کے لیڈر کے طورپر ایک شخص کو نامزدکرے جو اگر پارٹی حکومت تشکیل دیتی ہے تو وزیراعظم بن جائے گا۔ یہ میری رائے ہے لیکن پارٹی نے اس کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ انہوں نے ایک ٹیلی ویژن چینل کو ایک انٹریو میں یہ بات کہی۔ انہوں نے کہاکہ آج کے پارلیمانی اور اسمبلی انتخابات میں رائے دہندے یہ جاننا چاہتے ہیں کہ لیڈر کون ہے۔ یہ ایسی چیز ہے جس پر گذشتہ 15 تا20سال سے عمل کیا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ کئی ریاستوں کے انتخابات ہونے والے ہیں جن میں پارٹی کے چیف منسٹر کے امیدواروں کے درمیان راست مقابلہ ہوگا۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہم نے تقریباً 30 سال سے ٹاملناڈو میں ایسا دیکھا ہے جب کہ بی جے پی نے ستمبر میں نریندر مودی کو وزیراعظم کا امیدوار نامزد کیا ہے اور یہ تنقید کی جارہی ہے کہ کانگریس اس کے امیدوار کو نامزد کرنے کے تعلق سے پس و پیش کرہی ہے۔ اس دن جب اسمبلی انتخابات کے نتائج آئے پارٹی صدر سونیا گاندھی نے کہا تھا کہ پارٹی ایک مناسب وقت پر اس کے وزارت عظمی کے امیدوار کا اعلان کرے گی۔ ایسی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ کانگریس 17 جنوری کو اس کے اے ائی سی سی اجلاس میں اس کے نائب صدر راہول گاندھی کو پارٹی کے وزارت عظمی کے امیدوار کے طورپر نامزد کرے گی۔ جیسے جیسے 2014ء کے لوک سبھا انتخابات قریب آرہے ہیں دو اہم پارٹیوں کانگریس اور بی جے پی کے درمیان لفظی جنگ میں شدت پیدا ہوگئی ہے۔ پیر کو وزیر فینانس پی چدمبرم نے بی جے پی کے وزارت عظمی کے امیدوار نریندر مودی پر نکتہ چینی کی کیونکہ انہوں نے 2002ء کے فسادات پر سخت تکلیف کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مودی کو تاحال فرقہ وارانہ قتل و غارت گیری کیلئے معذرت خواہی کرنی ہے اور مزید کہاکہ کوئی بھی شخص ناقابل تسخیر نہیں ہوسکتا جب وہ انتخابات میں مقابلہ کرے۔

Congress must name PM candidate: P Chidambaram

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں