مسلمانوں کی تعلیم کیلیے 3 بلین ڈالر کے خصوصی فنڈ کا جلد اعلان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-30

مسلمانوں کی تعلیم کیلیے 3 بلین ڈالر کے خصوصی فنڈ کا جلد اعلان

مرکز نے آج کہا ہے کہ وہ خاص کر تعلیم میں انفراسٹرکچر فراہم کرتے ہوئے مسلم فرقہ کی ترقی کیلئے تین بلین ڈالر کے ایک خصوصی فنڈ کا جلد ہی اعلان کرے گی۔ ہم کو انفراسٹرکچر کی ضرورت ہے۔ ہندوستانی مسلمانوں کو تعلیم کی ضرورت ہے اور اس کیلئے ہم کو انفراسٹرکچر کی ضرورت ہے۔ مرکزی وزیر برائے اقلیتی امورکے رحمن خان نے یہاں یہ بات کہی۔ ہم 2-3بلین ڈالر کا ایک فنڈ تخلیق کرنے پر کام کررہے ہیں جو 10,000 تا 15,000 کروڑ کے مساوی ہوگا۔ حتی کہ اگر صرف ایک فیصد ہندوستانی مسلمان عطیہ دیں تو ہم یہ رقم پیدا کرنے کے اہل ہوں گے۔ مسٹر خان نے ہندوستانی نژاد امریکن فیڈریشن آف مسلمس کی ایک تقریب کے دوران کلیدی خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہاکہ ہندوستان میں مسلم فرقہ وسائل کا حامل ہے لیکن صرف فنڈ جمع کرنے اور اس کے انصرام کیلئے میکانزم کی ضرورت ہے۔ جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ حکومت کی جانب سے فنڈ کو کب قطعیت دئیے جانے کا امکان ہے خان نے کہاکہ ہم کچھ عرصہ سے اس پر کام کررہے ہیں اور اب ہم انتہائی جلد اس کا اعلان کرنے والے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ حکومت مسلمانوں کے حالات کو بہتر بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کررہی ہے۔ ہندوستانی مسلمانوں کی واحد ترجیح تعلیم ہے اگر آپ تعلیم یافتہ ہیں تو سماج کو تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ یہ سوچئے کہ آپ ہندوستان میں دوسری بڑی آبادی ہیں خان نے یہ بات کہی۔ شمالی مشرقی ریاستوں کی جانب سے فنڈس سے استفادہ پر خان نے کہاکہ چیف منسٹر نے کہا ہے کہ مرکز نے 11ویں پنچاسلہ منصوبہ کے دوران علاقہ میں ہمہ شعبہ جاتی ترقی کیلئے 700کروڑ روپئے مختص کئے ہیں۔ یہاں فنڈس سے استفادہ انتہائی سست رفتار ہے۔ ہم چیف منسٹر کے ساتھ بات چیت کررہے ہیں۔ ہم ریاستی حکومت سے اپیل کریں گے کہ مزید استفادہ کو ترجیح دیں اور اس سے زیادہ استفادہ پر توجہ مرکوز کریں۔

Centre mulls $3 billion fund to give education to Muslims

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں