بھویال سانحہ کے مہلوکین کو مختلف تنظیموں کا خراج عقیدت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-04

بھویال سانحہ کے مہلوکین کو مختلف تنظیموں کا خراج عقیدت

مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں گیس المیہ کی29ویں برسی آج چیف منسٹرشیوراج سنگھ چوہان سمیت مختلف تنظیموں نے اس حادثے میں ہلاک ہوئے افرادکوخراج عقیدت پیش کیا۔وہیں گیس متاثرین کے حق میں کام کرنے والی تنظیموں نے مظاہرہ کرکے اس خوفناک حادثہ کیلئے ذمہ دارافرادکو سزادلانے کامطالبہ کیا۔چوہان نے صبح اپنی رہائش گاہ پرگیس المیہ کے ہلاک شدگان کوخراج عقیدت پیش کیا۔دوسری طرف برکت اللہ بھون میں صبح کل مذاہب جلسے کا انعقادکیاگیاجس میں مختلف مذاہب کے رہنماؤں نے دعاکااہتمام کیا۔مختلف فرقہ کے مذہبی رہنماؤں نے گیس سانحہ کے مہلوکین کوخراج عقیدت پیش کیا۔خیال رہے کہ1984کے گیس سانحہ کے بعدہرسال دعائیہ جلسہ کا اہتمام کیاجاتاہے۔قبل ازیں گیس المیہ کے موقع پرکل رات مختلف تنظیموں نے شہر کے مختلف حصوں میں مومی شمعوں کے ساتھ جلوس نکال کرمتاثرین کو انصاف دلانے کامطالبہ کیا۔ہندوستانی کمیونسٹ پارٹی نے تمام گیس متاثرین کومعاوضہ دینے اورانصاف سے متعلق مطالبات پرزوردینے کے لئے مقامی منگلواڑہ چوراہے پرمظاہرہ کرکے نعرہ بازی کی اوراس معاملے کے کلیدی ملزم امریکی شہری وارین اینڈرسن کاپتلانذرآتش کیااس کے علاوہ دیگر مختلف تنظیموں کے ذریعہ شہرے کے الگ الگ حصوں میں دعائیہ جلسوں کااہتمام کرکے ہلاک شدگان کوخراج عقیدت پیش کیاگیا۔مظاہرین نے گیس متاثرین کے ساتھ مبینہ طورپردھوکہ کرنے والی کانگریس اوربی جے پی کی حکومت کے عوام مخالف رویہ پربھی تنقیدکی۔پی ٹی آئی کے بموجب بھوپال میں آج یونین کاربائیڈکمپنی میں زہریلی گیاس میتھائل آئیسوسائینایٹ کے اخراج کے سانحہ کی29ویں برسی کے موقع پرمتاثرین کے مطالبات کی تائیدمیں جلسہ اوراحتجاجی مارچ کااہتمام کیاگیا۔یہ واقعہ1984میں2اور3دسمبرکی درمیانی رات پیش آیاتھاجب ریاستی دارالحکومت بھوپال میں یونین کاربائیڈکے پلانٹ سے زہریلی گیاس کے اخراج کی وجہ سے زائداز15ہزارافرادہلاک اورتقریبا5لاکھ افرادمتاثرہوگئے تھے۔

Bhopal gas tragedy: Over 35,000 have died due to toxic gas effect, says NGO

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں