کرانتی میدان فلک بوس عمارت میں مہیب آتشزدگی - فلم پروڈیوسر دنیش گاندھی فوت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-15

کرانتی میدان فلک بوس عمارت میں مہیب آتشزدگی - فلم پروڈیوسر دنیش گاندھی فوت

dinesh gandhi killed in building fire
کیمپس کا رنراگست کرانتی میدان کے قریب واقع 26/منزلہ فلک بوس ، ماؤنٹ بلینک نامی رہاشی عمارت میں جمعہ کی شام لگی بھیانک آگ میں معمر فلم پروڈیوسردینشوسنت گاندھی اور ان کی بیوی دیو یانی وسنت گاندھی کے علاوہ دیگر 15افراد جاں بحق ہوئے ہیں ۔ اس حادثہ کاایک دردناک پہلو یہ بھی ہے کہ امسال 31/دسمبر کو مذکورہ جاں بحق ہونے والے فلم پروڈیوسر کے بیٹے کی شادی ہونے والی تھی ۔اس حادثے کے دوران بھیانک آگ میں پھنسے تقریبا 35/مکینوں کو نکالنے کیلئے فائر بریگیڈ کے افسران اور جوانوں نے اپنی جان کی بازی لگادی ۔ فائربریگیڈ کے 2 /افسران اور 5/جوان لوگوں کو بچاتے وقت خود بھی 10/سے 35/فیصد تک جھلس گئے ہیں ۔ متاثرہ فائربریگیڈجوانوں کونائر اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔ واقعہ کی تفصیل یوں ہے کے جمعہ کو 7بجکر 10/منٹ پر12/ویں منزلہ پر واقع فلیٹ نمبر201/میں جس وقت آگ لگی ، اس وقت فلیٹ میں مرمت کا کام چل رہاتھا ۔ فائر بریگیڈاور پولیس کو شبہ ہے کہ آگ شار ٹ سرکٹ کے سبب لگی تھی ۔ آگ نے اس وقت بھیانک شکل اختیارکرلی جب یکے بعد دیگرے کئی سلنڈر دھماکہ ہوئے ۔ فلیٹ نمبر201/میں لگی آگاتنی تیزی سے 202/میں پھیل گئی کہ 11/ویں اور 13/ویں منزل پرواقع تمام مکین وہیں پھنس کر رہ گئے ۔ حادثہ میں ہلاک ہونے والے ہیروں کے تاجراور فلم پروڈسردینش وسنت گاندھی (65)اور ان کی بیوی دیویانیگاندھی (65)کے اہل خانہ اس سانحہ سے صدمہ سے نڈھال ہیں ۔ گاندھی فیملی کے ایک ممبرنے بتایا کہ امسال 31/دسمبرکو ان کے بیٹے کی شادی طے ہوئی تھی ۔ اطلاع کے مطابق جس وقت حادثہ پیش آیا ، اس وقت دینش گاندھی گراؤنڈ فلور پر تھے لیکن جیسے ہی انہیں پتہ چلا کہ ان کے فلیٹ میں بھی آگ لگی ہے وہ فورا فلیٹ کی طرف بھاگے تھے ۔ انتہائی حیرت کی بات یہ ہے کہ اپنی بیوی کو بھیانک آگ سے بچانے کیلئے اپنے فلیٹ میں جان کی پروا کئے بغیر داخل ہونے والے پروڈیوسردینش کی لاش تو ان کے بیڈروم سے ہی بر آمد کی گئی لیکن ان کی بیوی کی لااش عمارت کی 16/ویں منزل پر کھڑی لفٹ سے بر آمد کی گئی ۔ اس ضمن میں ایڈیشنل کمشنر آف پولیس پرکاش کا کہنا تھا کہ حادثے کے بعد کئی متاثرہ افراد کی لاشوں کو عمارت کی لابی ، سیڑھیوں یا پھرلفٹ سے ہی برآمد کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ تفتیش کے بعد ہی پتہ چل سکے گا کہ مہلوکین اپنے گھروں سے باہر لابی ، لفٹ یا سیڑھیوں پر کیسے پہنچے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ فی الحال نامعلوم شخص کے خلاف لاپروائی کا کیس درج کیا گیا ہے ۔ مذکورہ حادثے میں آگ پر قابو پانے اور جان کی بازی لگا کر مکینوں کو بہ حفاظت نکالنے کیلئے 7/فائرآفیسر بھی حادثہ میں زخمی ہوئے ہیں ۔ اس ضمن میں ڈپٹی چیف فائر آفیسر روہن گدال نے بتایا کہ متاثرہ مکینوں کو بہ حفاظت نکالنے کے دوران 2/افسارن کے علاوہ 5/جوان بھی حادثہ کاشکار ہوئے ہیں ۔ ان میں آفیسر دیسائی ، آفیسر دانڈے، فائرمین سندیپ وٹھل ،کملااکروامن اور سنیل اپاشامل ہے ۔حادثے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو پہلے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کیا گیاتھا ۔ پولیس کے بقول چند گھنٹے بعد مہلوکین کو جے جے اور زخمیوں کو نائر میں منتقل کردیا گیا ہے ۔ اس ضمن میں ماؤنٹ بلینک عمارت میں رہنے والی عینی شاہد جیونتی شاہ جو حادثہ کے گراؤنڈ فلور پر واقع گارڈن ایئرمیں چہل قدمی کررہی تھیں ، نے دیکھا کہ 12/ویں منزلہ پر آگ لگی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ابھی میں اس بات کو سمجھنے کی کوشش ہی کررہی تھی کہ دنیش گاندھی تقریبا بھاگتے ہوئے اپنے فلیٹ کی طرف جانے لگے ۔7/ویں منزل پر رہنے والے کمال کھنہ کے بقول انہوں نے ہی فائر بریگیڈ کو حادثہ کی اطلاع دی تھی ۔

Mumbai: 7 killed in residential building fire, Tezaab financier Dinesh Gandhi among them

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں