بحیثیت چیف منسٹر مدھیہ پردیش شیوراج سنگھ چوہان کی حلف برداری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-15

بحیثیت چیف منسٹر مدھیہ پردیش شیوراج سنگھ چوہان کی حلف برداری

بی جے پی لیڈر شیوراج سنگھ چوہان نے مسلسل تیسری مرتبہ چیف منسٹر مدھیہ پردیش کے عہدکاحلف لینے کے کچھ ہی دیر بعد آج کئی اسکیمات کا اعلان کرتے ہوئے سماج کے تمام طبقات کو خوش کرنے کی کوشش کی ۔ انھوں نے پوڈیم سے ہی چار ،احکام جاری کردئے ۔ چیف منسٹر نے یہاں جمہوری گراونڈ میں حلف براداری تقریب کے بعد عوام کے کثیر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی حکومت خاندانوں کو ایک روپیہ کلو گہیوں اورنمک تینوں اشیاء صرف ایک روپیہ فی کلو فراہم کرے گی ۔ انھوں نے اسٹیج سے ہی یہ احکام جاری کئے اور ان پریکم جنوری سے عمل آوری ہوگی ۔ چوہان نے مزید تین احکام جاری کئے جن میں کھیت سڑک یوجنا کا آغاز تاجرین کے لیے مدھیم ورگ آیوگ کے علاوہ بیوپار سموردھن سنڈل کی تشکیل شامل ہیں ۔ دیہی علاقوں میں سڑکوں کے بہتر ارتباط کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے چیف منسٹر نے کہا کہ ایسا کوئی گاؤں نہیں رہے گا جہاں سڑکیں نہ ہوں ۔ کھیتوں کو بھی سڑکوں سے مربوط کیا جائے گا ۔ یہ بتاتے ہوئے کہ متوسط طبقہ ا ورنچلے متوسط طبقے کے خاندانوں کو اکثر یہ شکایت رہی ہے کہ ان کے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی جاتی ، انھوں نے کہا کہ ان کی شکایات کی شناخت اور انھیں حل کرنے کی سفارش کے لیے مدھیم ورگ آیوگ تشکیل دیاجائے گا۔

Shivraj Singh Chauhan takes oath as Madhya Pradesh Chief Minister

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں