نئی دہلی۔
( آئی اے این ایس)
انصاف کی فراہمی کے عمل میں تیزی لانے ملک میں قائم کی گئی اندازاً ایک ہزار فاسٹ ٹریک عدالتوں نے گذشتہ 11 سال کے دوران زائد از3.2 ملین مقدمات کی یکسوئی کردی ہے لیکن 32 ملین مقدامات ہنوز زیر التواء ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار میں یہ بات بتائی گئی ہے۔ وزیر قانون و انصاف کپل سبل نے لوک سبھا میں بتایاکہ 11.92فاسٹ ٹریک عدالتوں نے مارچ 2011 تک 3,292,785 مقدمات کی یکسوئی کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ زائد از زائد از32ملین مقدمات ہائی کورٹس اور نچلی عدالتوں میں زیر دوراں ہیں۔ گجرات کی 61 فاسٹ ٹریک عدالتوں نے 434296 مقدمات کی یکسوئی کرتے ہوئے اس فہرست میں سب سے اوپر جگہ بنائی ہے۔ ان کے بعد اترپردیش کی 153 عدالتوں نے 411658 کیسس کی یکسوئی کی ہے۔ مہاراشٹرا کی 51 فاسٹ ٹریک عدالتیں تیسیر نمبر پر ہیں جنہوں نے 381,619 کیسس کی یکسسوئی کی ہے۔ مدھیہ پردیش کی 84 فاسٹ ٹریک عدالتوں نے 317363 کیسس اور ٹاملناڈو کی 49 فاسٹ ٹریک عدالتوں نے 371336 کیسس کی یکسوئی کی ہے۔ سال 2000-2011 کے دوران فاسٹ ٹریک عدالتوں کو مرکزسے فنڈ فراہم کئے جاتے رہے ہیں۔ اس دوران بہار میں ایسی سب سے زیادہ یعنی 179 عدالتیں قائم تھیں۔ ان عدالتوں نے مارچ 2011 تک 159,105 کیسس کی یکسوئی کی تھی۔ کپل سبل نے لوک سبھا کو بتایاکہ 11ویں فینانس کمیشن کی سفارش پر سال 2000 سے فاسٹ ٹریک عدالتوں کا قیام عمل میں لایا گیا تھا تاکہ دیرینہ زیر التوا کیسس کی یکسوئی کی جاسکے۔ دسمبر 2012ء تک نچلی عدالتوں میں کم ازکم 27.6 ملین مقدمات زیر التواء تھے جب کہ 434 ملین مقدمات مختلف ہائیکورٹس میں زیر سماعت ہیں۔
32 million cases pending in India's lower courts: Official data
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں