آندھرا پردیش میں سہارا کیو شاپس کے 1000 آؤٹ لیٹس کے قیام کا منصوبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-11

آندھرا پردیش میں سہارا کیو شاپس کے 1000 آؤٹ لیٹس کے قیام کا منصوبہ

حیدرآباد۔(پی ٹی آئی) سہارا کیو شاپس نے آج اعلان کیا ہے کہ وہ ریاست آندھراپردیش میں مارچ 2016ء تک ایک ہزار آوٹ لیٹس کے قیام کیلئے کوشاں رہے گا۔ ریاست میں آوٹ لیٹس کے قیام کا مقصد اپنے کاروبار کو وسعت دینا ہے۔ سہارا کے پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ کمپنی اندرون 3ماہ اپنے ڈیلر نیٹ ورک کو توسیع دینے کے مقصد کے تحت ایک ہزار نئے ڈسٹری بیوٹرس قائم کرے گی۔ کمپنی کے اس اقدام سے 2.5 لاکھ گروسیری اسٹورس( اناج کی دکانوں) کے ذریعہ صارفین کو صد فیصد خالص اشیائے ضروریہ فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔ سہارا کیو شاپس سے روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے۔ اس طرح ریاست بھر کے 7ہزار افراد، راست یا بالراست طورپر کیو شاپ کے ذریعہ روزگار سے جڑے رہیں گے۔ 1,900 افراد کمپنی کیلئے راست طورپر کام کریں گے، جبکہ مابقی 5ہزار بحیثیت (بزنس اسوسی ایٹس) ڈسٹری بیوٹرس اور روینڈرس کام کریں گے۔ اگزیکٹیو ڈائرکٹر سہارا کیو شاپس رومے دت نے کہاکہ ہم ریاست بھر میں اپنے نیٹ ورک میں توسیع کے خواہاں ہیں اور ڈسٹری بیوٹرس کے ذریعہ 2,50,000 گروسیری اسٹورس کو ہماری اشیاء فراہم کریں گے۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہم ریاست میں ایک ہزار برانڈ آوٹ لیٹس کے قیام کیلئے سعی کررہے ہیں۔ جہاں کمپنی کے پراڈکٹس فروخت کیلئے رکھے جائیں گے۔ مقامی مصالحہ جات اور دیگر اشیاء کو بھی ہمارے آوٹ لیٹس کی زینت بنایاجائے گا۔ دت نے یہ بات کہی۔ کمپنی، مارچ 2014ء تک 100 اسٹور کھولے گی۔ جبکہ 500 اسٹور آئندہ سال 2015ء میں کھولے جائیں گے۔ اس طرح مارچ 2016ء تک ان اسٹورس کی تعداد ایک ہزار تک پہنچ جائے گی۔

Sahara Q Shop plans 1000 shops in Andhra Pradesh by 2016

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں