ہندو طالبان کو کامیاب نہیں ہونے دوں گا - ڈگ وجئے سنگھ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-03

ہندو طالبان کو کامیاب نہیں ہونے دوں گا - ڈگ وجئے سنگھ

کانگریس جنرل سکریٹری ڈگ وجئے سنگھ نے آج نریند ر مودی اور بی جے پی پر تازہ حملہ کرتے ہوئے کہا ک وہ ہندوستان میں طالبان کے ہندو ورژن کو کامیاب ہونے نہیں دیں گے ۔ وجئے سنگھ نے ٹوئٹر پر کہا کہ میں ان تمام لوگوں سے نفرت کرتاہوں جو نفرت کے نظریات کا پرچار کرتے ہیں اور جن میں طالبان بھی شامل ہیں میں ہنداشکل میں طالبان کو ہندوستا ن میں کامیاب ہونے نہیں دوں گا ۔ سردار پیٹل کی وراثت کو ہائی جیک کرنے کی کوشش پر مودی کو نشانہ تنقید بناتے ہوئے سینئر کانگریس قائد نے کہا کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ بی جے پی کے وزارت عظمی امیدوار کسی دن چندر شیکھر آزاد اور بھگت سنگھ کے آر ایس ایس پر چارک ہونے کا بھی دعوی کردیں گے ۔ ڈگ وجئے سنگھ نے اس بات پر تعجب ظاہر کیا کہ آیا مودی سردار پیٹل کی وراثت کو ہائی جیک کرنے کے دوران آرایس ایس کے قد آور قائدین سے منہ موڑرہے ہیں ۔ واضح رہے کہ کانگریس نے مودی نے مودی اور بی جے پی پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ پٹیل کی وراثت پر قبضہ کرنے کی کوشش کررہی ہے اور کہا کہ پٹیل کو فرقہ پرست بنانے یا فرقہ پرست طاقتوں کا قائد بتانے کی کوشش ان کی توہین ہوگی ۔ ڈگوجئے سنگھ نے ٹویٹر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کیا نریند ر مودی آرایس ایس کے قد آور قائدین گولوالکر ، دین دیال اپادھیا ئے ، شایا ما پر شاد مکرجی سے بنہ موڑنے اور انھیں دھوکہ دینے کی کوشش کررہے ہیں ۔ اب وہ پٹیل کی وراثت پر قبضہ جمانے کی کوشش کررہے ہیں ۔قبل ازیں ڈگوجئے سنگھ نے پٹنہ کی ریالی میں مودی کی تاریخ دانی اور ان کی بوکھلاہٹوں کا (مصتحکہ) اڑایا تھا ۔ انھوں نے ٹوئٹر پر کہا تھا کہ مجھے توقع ہے کہ مودی کسی دن یہ دعوی کر بیٹھیں گے کہ چندر شیکھر آزاد اور بھگت سنگھ بھی آرایس ایس کے پر چارک تھے اور ہندوستان کو محض آر ایس ایس کی وجہ سے آزادی ملی ہے۔ میں مودی کو مورد الزام نہیں ٹھہرا سکتا۔ دراصل آرایس ایس اپنے کیڈروں کو ان ہی نظریات کی تعلیم دیتی ہے۔ آرایس ایس تاریخ کو اسی نظر سے دیکھتی ہے۔

یو این آئی کے بمو جب چیف منسٹر گجرات نریندر مودی کے گجرات فسادات میں رول پر پنجاب کے سابق ڈی جی پی کے پی ایس گل کے بیان سے پیدا ہونے والے تنازعہ کے دوران ڈک وجئے سنگھ نے آج کہا کہ گل نے مودی کو کلین چٹ نہیں دی ہے۔ انھوں نے یہاں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے سابق ڈی جی پی نے پولیس کی غلطیوں اور نااہلی کو اجاگر کیا ہے۔ انھوں نے مودی کو کلین چٹ نہیں دی ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ یہ پولیس کی غلطی اور نااہلی تھی اور سیاسی قیادت کو اس کے لیے مورد الزام نہیں ٹھہرایا جاسکتا۔ اس کا مطالب یہ نہیں کہ انھوں نے مودی کو کلین چٹ دی ہے اور کے پی ایس گل کوئی عدالتی عہدیدار نہیں ہیں۔

Will not allow Hindu version of Taliban to succeed :Digvijay

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں