دولت مشترکہ سربراہان حکومت کولمبو اجلاس - وزیراعظم کی شرکت کا امکان کم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-03

دولت مشترکہ سربراہان حکومت کولمبو اجلاس - وزیراعظم کی شرکت کا امکان کم

تاملناڈو ک سیاسی جماعتوں کی جانب سے رواں ماہ کے دوران کولمبو میں منعقد شدنی سی ایچ او جی ایم کابائیکاٹ کرنے کے متعلق مرکز پر دباؤ کے پیش نظر مرکزی وزیر فینانس پی چدمبرم نے ڈی ایم کے سر براہ ایم کروناندھی سے آج ملاقات کی اور کہا کہ وزیر اعظم کے اس اجلاس میں شرکت کے تعلق سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے ۔ڈی ایم کے سربراہ کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر فینانس نے وزیر اعظم منموہن سنگھ کے دولت مشترکہ سر براہان حکومت کے اجلاس میں شرکت کے امکان سے متعلق میڈیا کی اطلاعات کو غلط قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملہ میں بات چیت جاری ہے اور ابھی تک کوئی قطعی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کی اطلاعات غلط ہیں۔ اس معاملہ میں بات چیت کی جارہی ہے اور قطعی فیصلہ کیا جانا ہے ۔ انفرادی طور پر کانگریس قائدین نے اپنے طور پر یہ خیال ظاہر کیا ہے تاہم وزیر فینانس نے اس ملاقات کے پیچھے کیا محرکات ہیں اس کا انکشاف نہیں کیا ۔ ڈی ایم کے ٹاملناڈو کی ان 11اہم سیاسی جماعتوں میں شامل ہے جو اس بات کا مطالبہ کررہے ہیں کہ ہندوستان سی ایچ او جی ایم اجلاس کا بائیکاٹ کرے اور وہ سری لنکا میں ٹاملوں کے خلاف مبینہ جنگی جرائم پر اپنا سخت احتجاج ظاہر کرے ۔ ڈی ایم کے سربراہ نے حال ہی میں اس مسئلہ پر اپنے موقف کو سخت کردیا اور کہا کہ ہندوستان کی طرف سیکوئی بھی اس اجلاس میں شرکت نہیں کرنا چائیے اور کانگریس کی سابق حلیف نے یہ بھی انتباہ دیا کہ اگر وزیر اعظم اس میں شرکت کرتے ہیں تو اسے عواقب ونتائج کا سامنا کرنا ہوگا۔ کانگریس 2004کے بعد سے پچھلے 2لوک سبھا انتخابات کے دوران ٹاملناڈو میں ڈی ایم کے کے ساتھ مفاہمت کی تھی اگرچہ ڈی ایم کے نے رواں سال کے دوران مارچ میں سری لنکاکے ٹاملوں کے مسئلہ پریوپی اے کے ساتھ اپنے تعلقات منقطع کرلئے مگرکانگریس کے ساتھ سیاسی تعلقات کو قراررکھا ہے۔کیونکہ کانگریس نے راجیہ سبھا کے انتخابات میں ڈی ایم کے امیدوار کنی موزی کی حمایت کی تھی۔ٹاملناڈو اسمبلی نے24اکتوبر کو متفقہ طور پر ایک قراردادمنظور کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھاکہ ہندوستان عارضی طور پر سری لنکاکودولت مشترکہ تنظیم سے معطل کرنے کی اپیل کرے اور مرکزپرزوردیا کہ وہ ریاست کے عوام کے جذبات اور خیالات کا احترام کرتے ہوئے سی ایچ وجی ایم کا مکمل طور پر بائیکاٹ کرے۔چدمبرم نے سری لنکا کی خاتون ضحافی کی مبینہ عصمت ریزی اور قتل کی مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ سری لنکا کی حکومت اس واقعہ کی تحقیقات کرے اور ذمہ داروں کو سزادلائے۔انہوں نے کہا کہ میں نے صحافی ایسیاپریا کے ویڈیوکودیکھا،میراماننا ہے کہ یہ حقیقی ویڈیو ہے۔سری لنکاکی حکومت کو چاہئے کہ وہ ذمہ داروں کو سزادلائے۔

Karunanidhi urges Manmohan not to attend CHOGM meet in Colombo

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں