دس دن کی لڑکی ملک میں سب سے کم عمر پین کارڈ ہولڈر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-03

دس دن کی لڑکی ملک میں سب سے کم عمر پین کارڈ ہولڈر

aahna modi
راجکوٹ کی دس دن کی آہنا اپوروا مودی ملک میں سب سے کم عمر پین کارڈ ہولڈر بن گئی ہے۔ آہنا کے انکل صنعت کار اوپین مودی [Upen Modi] نے صحافیوں کو بتایا کہ آہنا 21/اکتوبر کو پیدا ہوئی۔ اس کے افراد خاندان نے ملک کی سب سے کم عمر پین کارڈ ہولڈر کی حیثیت سے اس کا نام درج کروانے کی خواہش رکھتے ہوئے اسے پین کارڈ دلوایا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ لڑکی کی پیدائش کے تین دن بعد نام رکھنے کی رسم پوری ہوئی جس کے فوری بعد آہنا کے والد اپوروا مودی [Apoorva Modi] اور والدہ آشینی بین مودی [Aashiniben Modi] نے پین کارڈ کے لیے درخواست داخل کر دی تھی۔
اس کی پیدائش کے دس روز بعد اس کے نام کا پین کارڈ وصول ہو گیا۔ اب وہ ملک کی سب سے کم عمر پین کارڈ ہولڈر بن گئی ہے۔ اس سے قبل مغربی بنگال کی 22 دن کی بی پاشا مودک [Bipasha Modak] کو پین کارڈ ملا تھا جس کی تاریخ پیدائش 11/اگست 2010 تھی۔

10-day-old Rajkot girl is youngest PAN card holder

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں