پارک اسٹریٹ کے اے پی جے ہاؤس کے گراؤنڈ فلور میں قائم اس بنک کی مقرر شدہ پہلی منیجر سجاتا بروا نے بتایا کہ فی الحال کل 6 ملازمین کی مدد سے بنک کا کام کاج چلایا جائے گا۔ اس کولکاتا برانچ کے عملے میں تین خواتین اور تین مرد ہیں۔ آر بی آئی کے ایک افسر کے مطابق بنک میں مرد ملازمین مقرر تو کیے جا سکیں گے لیکن برانچ منیجر عورتیں ہی ہوں گی۔ اس کے علاوہ اس بنک میں صرف خواتین کو قرض کی سہولت ہوگی ، مرد درخواست نہیں دے سکیں گے۔ بنک کی منیجر سجاتا بروا نے بنک کے افتتاح کے موقع پر کئی خواتین کو قرض کی منظوری کا نامہ بھی سونپا۔
women bank kolkata branch starts
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں