new typhoon from bay of bengal
مغربی وسطی بنگال میں فضائی دباؤ میں کمی نے گردابی طوفان کی اختیار کرلی ہے ۔ اور اس وقت اکوالی کے مشرق میں تقریبا 430کلو میٹر کی دوری پر ٹھرا ہوا ہے ۔ سائکلون وارننگ سنٹر (سی ڈبلیو سی ) کی خصوصی خبروں میں آج دوپہر کو یہاں بتایا گیا ہے کہ یہ فضائی دباؤ مزید شدت اختیار کرتے ہوئے شدید سمندری طوفان میں تبدیل ہوجائے گا اور شمال مغربی سمت میں آگے بڑھتے ہوئے سری ہری کوتہ اور اونگول کے درمیان کوالی کے قریب جنوبی آندھرا پردیش کے ساحل کو پار کرے گا ۔ اس طوفان کے سبب آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ساحلی آندھرا پردیش میں کچھ مقامات پر زیادہ اور بہت زیادہ بارش ہونے کا اندیشہ ہے ۔ جنوبی ساحلی آندھرا پردیش کے کچھ مقامات پر آج رات زیادہ اور بہت زیادہ بارش ہونے کا اندیشہ ہے ۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں