مغربی بنگال کی 70 فیصد آبادی سرکاری اسپتالوں پر منحصر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-11

مغربی بنگال کی 70 فیصد آبادی سرکاری اسپتالوں پر منحصر

مغربی بنگال کے زیادہ ترلوگ سرکاری اسپتالوں پر انحصارکرتے ہیں۔اس کی وجہ یہ ہے کہ ریاست میں معاشی بدحالی کے شکارلوگوں کی تعدادزیادہ ہے۔شہراوردیہی علاقوں کے غریب اور معاشی حالت سے کمزور لوگ سرکاری اسپتالوں میں ہی علاج کراتے ہیں اورسرکاری اسپتال کی حالت کس قدر خراب ہے تمام ہی لوگ اچھی طرح سے واقف ہیں۔سرکاری اسپتالوں میں نہ ہی اچھے علاج کا انتظام ہوتاہے اورنہ ہی کوئی بنیادی سہولیات میسرہوتے ہیں۔ساتھ ہی ڈاکٹر کی کمی تودواندار ہوتی ہیں۔اس کے علاوہ علاج میں غفلت برتنے کے واقعات آئے دن رونماہوتے رہتے ہیں۔سب سے زیادہ افسوسناک امریہ ہے کہ اسپتال میں گندگیاں اس قدرہوتی ہیں کہ اچھے بھلے آدمی بھی بیمارہوجائے۔اسپتال کاکھانااس قدرخراب ہوتاہے کہ لوگ اسپتال کاکھاناکھانے کے بجائے گھرکاکھانا بہترسمجھتے ہیں۔ان سب کی اہم وجہ آبادی کے لحاظ سے سرکاری اسپتالوں کی تعداد بہت ہی کم ہے جس کا نتیجہ ہے کہ غریب لوگوں کے علاج میں شدیددشواری پیش آتی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق مغربی بنگال کی کل آبادی کی تقریبا70فیصد آبادی علاج کیلئے ریاست کے سرکاری اسپتالوں پر انحصارکرتی ہے۔اقتدارتبدیل ہونے کے بعد حکومت کی طرف سے صحت کے انتظام کومزید مضبوط کرنے پر زوردیاگیاہے۔کچھ میڈیکل کالجوں میں مریضوں کی سہولیات کیلئے کئی نئے محکمے بھی کھولے گئے ہیں۔گزشتہ ایک سال میں ریاستی حکومت نے تقریبا35سرکاری اسپتالوں میں فےئرپرائس میڈیسن شاھ کی شروعات کی ہے۔آنے والے کچھ دنوں میں ریاست میں مزید31فےئرپرائس میڈیسن شاپ کھولے چائیں گے۔ریاست میں بچوں کی موت کے واقعات پرقابو پانے کیلئے اب تک مختلف سرکاری اسپتالوں میں تقریبا36ایس این سی یو کھولے گئے ہیں۔بی سی رائے اسپتال میں الگ سے اسپیشل ایس این سی یومحکمہ کی شروعات کی گئی ہے۔شہرکے ایس ایس کے ایم،کلکتہ میڈیکل کالج اور این آرایس میڈیکل کالج میں علیحدہ مرداورخواتین مریضوں کیلئے ایک ایک آبزرویشن وارڈ کھولے گئے ہیں۔خبرکے مطابق ریاست میں کل12میڈیکل کالج واسپتال ہیں جن میں ایس ایس کے ایم میڈیکل کالج اینڈاسپتال کولکاتامیڈیکل کالج اینڈاسپتال،این آر ایس میڈیکل کالج اینڈہاسپیٹل،نیشنل میڈیکل کالج اینڈاسپتال،آرجی کارمیڈیکل کالج اینڈاسپتال،مدناپورمیڈیکل کالج،بردوان میڈیکل کالج،بانکوڑہ میڈیکل کالج،نارتھ بنگال میڈیکل کالج،کالج آف میڈیسن اینڈساگردت ہاسپیٹل،مالدہ میڈیکل کالج اینڈاسپتال اورمرشدآباد میڈیکل کالج ہیں۔میڈیکل کالج اینڈ اسپتال کے علاوہ مغربی بنگال میں کل15 ضلع اسپتال ہیں جب کہ45سب ڈویزن(محکمہ)اسپتال اور33اسٹیٹ جنرل اسپتال ہیں۔یہی نہیں ریاست میں تقریبا269گرامین(دیہی)اسپتال ہیں جب کہ79بلاک پرائمری ہیلتھ سنیٹر ہیں۔علاوہ ازیں909پرائمری ہیلتھ سنیٹر اور10356سب ہیلتھ سنیٹر موجودہیں۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں