قاضی زین الساجدین اترپردیش مدرسہ بورڈ کے صدر مقرر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-10

قاضی زین الساجدین اترپردیش مدرسہ بورڈ کے صدر مقرر

حکومت اتر پردیش نے قاضی زین الساجدین کو ریاست میں مدرسہ بورڈ کا چیرمین مقرر کیا ہے۔ وہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ریٹائرڈ پروفیسر ہیں اور انہوں نے عربی زبان کی تعلیم دی ہے۔ وزیر اقلیتی امور محمد اعظم خان نے بھی کل بورڈ کے 6 ارکان غلام شبیر فریدی (بلیا) ، مولانا ظل مجتبیٰ عابدی (امروہہ) ، مولانا خلیل اطہر اشرفی (رامپور) ، محمد انور عالم (میرٹھ) اور رامپور کے محمد اطہر عباس کاظمی اور سید خالد میاں کے تقرر کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ مزید تین ارکان کو بطور پینل رکن نامزد کیا جائے گا۔ جن میں مرکزی حکومت کا ایک نمائندہ ، قانون ساز اسمبلی اور قانون ساز کونسل کا ایک ایک نمائندہ شامل رہے گا۔ ان نمائندوں کو جلد نامزد کیا جائے گا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں