پرانے شہر کی خبریں - old city news 10 nov 2013 - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-10

پرانے شہر کی خبریں - old city news 10 nov 2013


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2013-nov-10

پریس نوٹ
گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج حسینی علم (شاہ گنج) کی پہلی منزل پر قلی قطب شاہ اربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی سے نمائندگی کے ذریعے منظور کروائے گئے 21 لاکھ روپے لاگت کے کلاس رومز کا پیر 11/ نومبر کو صبح ساڑھے دس بجے دن افتتاح ہوگا۔ بیرسٹر اسد الدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین صدارت کریں گے اور جناب اکبر الدین اویسی مہمان خصوصی ہوں گے۔ افتتاح بدست جناب احمد پاشا قادری ایم ایل اے چارمینار کے ہاتھوں عمل میں آئے گا۔ جناب میر ذوالفقار علی سابق مئیر حیدرآباد اعزازی مہمان ہوں گے۔ بیرسٹر اسد الدین کی ہدایت پر مجلس کے معتمد عمومی احمد پاشا قادری نے قلی قطب شاہ اتھاریٹی سے نمائندگی کرتے ہوئے منظوری حاصل کی تھی۔
افتتاح کے ساتھ ہی کلاس رومز میں تعلیم کا آغاز ہوگا۔ 40 لاکھ روپے لاگت سے قلی قطب شاہ اربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کے ذریعے ایک عمارت کی تعمیر بھی جاری ہے جس کی تکمیل پر افتتاح کیا جائے گا۔

پریس نوٹ
حلقہ اسمبلی یاقوت پورہ کے مختلف مقامات پر 2 کروڑ روپے لاگت کے ترقیاتی کاموں سی سی روڈ کی تعمیر ، واٹر سپلائی پائپ لائنوں کی تنصیب اور 4 پاور بورویل کی تنصیب کا افتتاح پیر 11/ نومبر کو گیارہ بجے دن مقرر ہے۔
ترقیاتی کام سی سی روڈ بانو نگر اور گلیاں ، قاسم کالونی میں ۔۔ واٹر سپلائی پائپ لائنوں کی تنصیب سرینگر مین روڈ ، ماما بختاور ہاٹ ، وشنو نگر ، خواجہ باغ ، سنتوش نگر ، کرماگوڑہ ، مادنا پیٹ ، ایس آر ٹی کالونی ، صلاح الدین نگر ، کمان شیخ فیض تا علی کیفے اور پاور بورویل کی تنصیب مادنا پیٹ عید گاہ ، بھارت نگر ، خواجہ باغ ، رامچندرا نگر شامل ہیں۔
افتتاح بدست جناب ممتاز احمد خان ایم ایل اے حلقہ یاقوت پورہ عمل میں آئے گا۔ بیرسٹر اسد الدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین صدارت کریں گے اور جناب اکبر الدین اویسی مہمان خصوصی ہوں گے۔ ابتدائی مجالس نے عوام سے شرکت کی گذارش کی ہے۔

سیاست نیوز
ملت نگر جہانگیر آباد کے افضل خان کے مکان میں کل رات سرقہ کی سنگین واردات پیش آئی۔ افضل خان اپنے بھائی کی مدد کے لیے باہر گئے تھے اور جب واپس لوٹے تو پتا چلا کہ سارقوں نے ان کے مکان سے تقریباً 30 تولہ طلائی زیورات اور 60 ہزار نقد رقم کا سرقہ کر لیا۔
گذشتہ دنوں بارکس کے علاقے میں پیش آئے اسی طرح کے واقعہ میں نامعلوم سارقوں نے حامد خان نامی شخص کے مکان میں سرقہ کرتے ہوئے 10 تولہ طلائی زیورات اور قیمتی دستی گھڑیوں کے علاوہ دیگر قیمتی اشیاء اٹھا لے گئے۔ پولیس نے اس خصوص میں مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں