بیڑ میں مسلم ریزویشن کا تاریخی جلوس اور جلسہ عام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-30

بیڑ میں مسلم ریزویشن کا تاریخی جلوس اور جلسہ عام

reservation-rally-beed
بیڑ میں مسلم ریزویشن کے تاریخی جلوس اور جلسہ عام کا کامیاب انعقاد ، پچیس ہزار سے زائد مسلمانوں کی شرکت
مسلمانوں کی ترقی کے بغیر ملک سوپر پاور نہیں بن سکتا۔۔۔۔۔جیتندر آواڑ
محمود الرحمٰن کمیٹی کی سفارشات پر عمل آوری ہو۔۔۔سید سلیم سابق ایم ایل اے

ہندوستان میں مسلمانوں کو ریزرویشن،تعلیم اور تحفظ دئے جانے کی مانگ کو لیکرمسلم آراکشن سمیتی بیڑ کی جانب سے نکالے گئے جلوس میں بیڑ اور اس کے تعلقہ جات آمبہ جوگائی ، کیج ، گیورائی ،آشٹی ، منجلیگاؤں ، سے ہزاروں کی تعداد میں مسلمانوں نے شرکت کی ، یہ جلوس ، کارنجہ بشیر گنج سے ہوتے ہوئے کلکٹر آفس پہونچ کر ایک برے جلسہ میں تبدیل ہوگیا ، اس تاریخی جلوس میں 25000ہزار سے زائد مسلمان شریک تھے اس میں مہمان خصوصی کے طور پر راشٹروادی کانگریس پارٹی کے کارگذار صدر جیتندر اوہاڑ ، جمیعتہ علمائکے جنرل سیکرٹری ،مولاناحلیم اللہ قاسمی ، جمیعتہ علماء کے صدر مولانا مستقیم احسن آعظمی ،اور ایم پی جے کے ، عظیم پاشاہ موجود تھے ، افتتاحی کلمات امر مقامی جماعت اسلامی بیڑ سید شفیق ہاشمی نے ادا کئے انہوں نے کہا کہ آج مسلمان ہر میدان میں پسماند ہ ہے ، اس پسماندگی کو دور کرنے کے لئے ریزرویشن بہت ضروری اس کے لئے محمودالرحمن کمیٹی کی سفارشات کو حکومت سوٖفیصد لاگو کرے ، سابقہ ممبر اسمبلی سید سلیم نے کہا کہ محمودالرحمن کمیٹی نے اپنی رپورٹ دے دی ہے ، اس پر ایکشن ٹیکن رپورٹ تیار ہورہی ہے ، افسران اس میں من مانی کرتے ہیں ، جس سے زیادہ فائدہ مسلمانوں کا نہ ہو آہواڑ صاحب کو بلوانے کا مقصد یہ ہیکہ وہ اس پرنظر رکھیں تاکہ اس رپورٹکے لاگو ہونے پر مسلمانوں کا زیادہ سے زیادہ فائدہ ہو، ،مہمان مقر ممبراء کے ایم ایل اے جناب ر جیتندرآہواڑ نے کہا کہ آج مسلمانوں کی حالت بہت زیادہ پسماندہ ہے ، ان کو تعلیم اور روزگار میں ریزرویشن دینے کے لئے وہ پارٹی سطح پر کوشش کرینگے ،مسلمانوں کی ترقی کے بغیر ملک سوپر پاور نہیں بن سکتا اس کے لئے ریزرویشن کی یہ تحریک بیڑ سے پورے مہاراشٹر میں پھیلانا ہوگا ، انہوں نے مسلمانوں کو ملک کا سب سے وفادار بتایا ، اور کہا کہ ان کی ایمانداری پر شک نہیں کیا جاسکتا ، عشر ت جہاں کے خاندان کی مدد انہوں نے ایک مسلم ہونے کی وجہ سے نہیں بلکہ انسایت کے ناطہ کی ہے ، ایک مظلوم ماں کے آنسو پونچنے کے لئے کی ہے، جناب حلیم اللہ قاسمی نے کہا کہ اس تحریک کو آج کے جلوس تک محدود نہ رکھنے کی تلقین کی اور جیمعتہ علماء کی کام پر روشنی ڈالی ، اس مسلیم آراکشن سمیتی کنونئر سید معین الدین ماسٹر نے کہاکہ ریزر ویشن کی تحریک کو جاری رکھا جائیگا ، حکومت مسلم سماج کو تحفظات فرا کرنے کے لئے جلد از جلد محمودالرحمن کمشین کی سفارشات کو لاگو کرے ، اس موقع پر فاروق پٹیل نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ، اس جلسہ کو کامیاب بنانے کے لئے مولانا مفتی جاوید حسینی،مولانا ذاکر صدیقی، فاروق پٹیل،ایڈوکیٹ شفیق بھاؤ،شیخ نظام زین الدین،قمر علی خان،سید شفیق ہاشمی، پروفیسر رفیق باغوان،شیخ نظیر محمود،خورشید عالم ،اشفاق انعامدار،پروفیسر تاج ملانی ،شیخ مجیب عثمان،عبد القدیر جواری والے ،بابا قمر الدین،نصیر انصاری ،جاوید بھیا قریشی، ،شیخ شاکر ،سید شاکر،اقبال قریشی ،شہزادہ خان، زیت اللہ خان ،سلیم جہانگیر،جنید جاگیردار ،سید مصطفیٰ،شیخ اقبال احمد محمد مسیح، حفیظ مومن ،حفیظ انعامدار،شیخ عقیل عثمان،حاجی نسیم انعامدار، ایوب خان تراب خان ،جلیل خان پٹھان،شیخ امر ،محسن انعامدار،ظفر خان ،جاوید ون باغوان،عرفان باغوان ،ناجو باغوان،یونس عطار ،رفیق سیٹھ قریشی،ستار قریشی ،سید ظفر بھیا،شفیق سیٹھ فاروقی، سید سیف علی، شیخ شفیق عمر، نواز خان ،محمد زکی الدین ماجلگاؤں سے سہال بھیا چاؤش دھارور سے سید شاکر،سید ہارون،شیخ فصیح الدین امبہ جوگائی سے مرتضی مومن و دیگر نے کاوشیں کیں۔

reservation rally in beed

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں