پرانے شہر کی خبریں - old city news 30 nov 2013 - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-30

پرانے شہر کی خبریں - old city news 30 nov 2013


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2013-nov-30

اعتماد نیوز
گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کا ساؤتھ زون کا دفتر تاریخی و تہذیبی ورثے کی عمارت سردار محل میں واقع ہے۔ اب اسی دفتر کی نئی عمارت کی تعمیر جا نصیب نگر ، پھول باغ میں بہت جلد آغاز ہوگا۔ تاریخی عمارت سے جی۔ایچ۔ایم۔سی کے دفتر کی منتقلی کے لیے مسلسل نمائندگی پر متبادل جگہ نہ ہونے سے دفتر منتقل کرنے میں دشواریاں پیش آ رہی تھیں۔ جناب اکبر الدین اویسی قائد مجلس مقننہ پارٹی نے مستقل دفتر کے لیے نصیب نگر ، پھول باغ میں جگہ کی نشاندہی کی جس پر ریاستی حکومت کی جانب سے 12.05 کروڑ روپے کی منظوری دی جا چکی ہے۔ 2038 مربع میٹر پر قائم عمارت ، سیلر ، میزینین اور پانچ فلور پر مشتمل ہوگی۔
جی ایچ ایم سی کی جانب سے ساؤتھ زون کے نئے دفتر کا جو منصوبہ تیار کیا گیا ہے اس میں عہدیداروں ، ملازمین کے علاوہ مختلف شعبوں کے دفاتر اور دیگر سہولت کے تمام امور کو شامل رکھا گیا ہے۔ اس عمارت کے سیلر اور درمیانی فلور پر تقریباً 40 کاروں کی پارکنگ اور مناسب تعداد میں ٹو وہیلر کی پارکنگ کی گنجائش رکھی گئی ہے۔ درمیانی فلور پر عوام کی سہولت کے لیے ایک سٹیزن سروس سنٹر قائم کیا جائے گا تاکہ نئے دفتر ساؤتھ زون سے رجوع ہونے والوں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔ نئے دفتر میں زونل کمشنر کے لیے کئی کمروں پر مشتمل رقبے کے علاوہ سپرنٹینڈنٹ انجینئر ، تین سرکلس کے ایگزیکٹیو انجینئرس ، سٹی پلانر اور اسسٹنٹ سٹی پلانر ، ڈپٹی میونسپل کمشنر ، اسسٹنٹ میونسپل کمشنر ، مالیاتی مشیر ، اکاؤنٹس اور ماتحت اسٹاف کے لیے دفاتر تعمیر کیے جائیں گے۔ 2070 مربع میٹر پر پارکنگ ، ہر فلور پر 941 مربع میٹر آفس کی جگہ رکھی جا رہی ہے۔ آندھرا پردیش بلڈنگ قوانین کے مطابق چیف سٹی پلانر نے ساؤتھ زون جی ایچ ایم سی کے دفتر کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ ریاستی حکومت نے اس دفتر کی تیاری کے لیے منظورہ رقم آج جاری کر دی ہے۔

Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں