جاسوسی تنازعہ کی پردہ پوشی کی اجازت نہیں دی جائے گی - کپل سبل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-29

جاسوسی تنازعہ کی پردہ پوشی کی اجازت نہیں دی جائے گی - کپل سبل

سینئر کانگریس قائدومرکزی وزیرکپل سبل نے کہاکہ جاسوی تنازعہ کودبادینے یااس پرپردہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انھوں نے بی جے پی سے کہاکہ وہ مودی کے بجائے کسی اورکووزارت عظمی امیدواربنانے پرغورکرے۔جاسوسی تنازعہ ایک قومی مسئلہ ہے اسی لیے حکومت اسے پوری سنجیدگی سے اٹھائے گی۔انھیں جب یہ بتایاگیاکہ گجرات کانگریس کے سربراہ ارجن مودھواڑیہ نے اس کیس میں مرکزکی جانب سے ویسی ہی کارروائی نہ کئے جانے پرمایوسی اوربرہمی کازظہارکیاہے جیسی کہ بی جے پی لیڈرارون جیٹلی کے کال ریکارڈ تفصیلات کیس میں کی گئی تھی۔اس پرردعمل ظاہر کرتے ہوئے کپل سبل نے کہاکہ ہمارامانناہے کہ اس کیس میں کارروائی کی جانی چاہیے۔ہم یقین دلاتے ہیں کہ ہم اسے دبادینے یااس پرپردہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔اگر لوگ اس میں ملوث ہیں توانھیں سزادی جائے گی۔انھوں نے حکومت گجرات کی جانب سے اس معاملہ کی تحقیقات کے لیے تشکیل دئیے گئے اورکنی انکوائری کمیشن کو بھی مستردکریااورکہاکہ حکومت اس معاملہ میں الزامات کو ختم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔انھوں نے کہاکہ جب چیف منسٹر جوخودہی ایک امکانی ملزم ہیں،اگر کمیٹی تشکیل دیں توایسی صورت میں کیاہوگا۔وہ چیف منسٹر ہیں اورانہی کے لوگ اس معاملہ کی تحقیقات کریں گے۔یہ کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے وہ معاملہ پرپردہ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں۔یواین آئی کے بموجب کپل سبل نے بی جے پی کے وزارت عظمی امیدوار چیف منسٹر گجرات نریندرمودی کے گجرات میں ترقی کے بلندبانگ دعوؤں کومستردکرتے ہوئے آج کہاکہ ترقی کے بارے میں مودی کے دعوے جھوٹے ہیں۔انھوں نے یہاں اپنے ٹرئٹرہینڈل کے اجراء کی تقریب کے موقع پرنامہ نگاروں کوبتایاکہ مودی اپنی تعریف کرتے رہتے ہیں اور یہ تاثردیتے ہیں کہ ملک کے کسی اور چیف منسٹر نے کوئی کام نہیں کیاہے۔وہ ہمیشہ یہ تاثردینے کی کوشش کرتے ہیں کہ وہ ملک کے بہترین قائدہیں۔میں انھیں چیلنج کرتاہوں کہ وہ کسی ایک ایسے بڑے پراجکٹ کانام بتائیں جوانھوں نے گذشتہ12سال میں گجرات میں قائم کیاہو۔اس کے علاوہ ائبرنٹ گجرات(درخشاں گجرات)سمٹ میں2011 میں جن پراجکٹس کاوعدہ کیاگیاتھا،ان میں سے صرف ایک فیصد کوروبعمل لایاگیا ہے جب کہ99فیصد پرکوئی عمل آوری نہیں کی گئی ہے۔

Snoopgate will not be brushed under carpet: Cong

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں