پرانے شہر کی خبریں - old city news 28 nov 2013 - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-28

پرانے شہر کی خبریں - old city news 28 nov 2013


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2013-nov-28

اعتماد نیوز
رکن پارلیمنٹ حیدرآباد اور صدر مجلس بیرسٹر اسد الدین اویسی نے ڈپٹی کمشنر پولیس ویسٹ زون پی ستیہ نارائنا سے ملاقات کرتے ہوئے لنگر حوض نانل نگر کے پاس پیش آئے محمد اویس کے قتل میں ملوث تمام افراد کی فوری گرفتاری اور ان کے خلاف سخت کاروائی پر زور دیا۔ اویسی کے ہمراہ مقتول نوجوان کے بھائی ، بہن اور دیگر رشتہ داروں کے علاوہ رکن اسمبلی حلقہ نامپلی وراثت رسول خان بھی تھے۔ مقتول محمد اویس کے بھائی آصف نے ، جو قتل کے وقت اپنے بھائی اویس کے ساتھ ہی تھے ، ڈی سی پی کو واردات کی تفصیل بتاتے ہوئے خاطیوں کے نام بھی گنائے۔
ڈی سی پی نے بیرسٹر اویسی کو یقین دلایا کہ وہ قتل میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کریں گے۔ قبل ازیں مقتول اویس کے ارکان خاندان نے صبح دارالسلام پہنچ کر بیرسٹر اسد الدین اویسی سے ملاقات کی اور واقعہ کی تفصیل بتائی۔ اسد اویسی نے واقعہ پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مقتول کے ارکان خاندان کو اس بات کا یقین دلایا کہ انصاف کی فراہمی کے لیے مجلس ان کے ساتھ پورا تعاون کرے گی اور خاطیوں کو کیفرکردار تک پہنچانے کے لیے کوئی کسر باقی نہیں رکھے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجلس اس طرح کی غیر قانونی سرگرمیوں کے سخت خلاف ہے اور عرصہ دراز سے ہی غنڈہ عناصر کے خلاف مہم چلاتے ہوئے ان کا تعاقب کر رہی ہے۔

cochlear-implant
سیاست نیوز
ڈی آر ڈی او (DRDO) نے سماعت سے متعلق موجودہ کوکلئیر امپلانٹس [cochlear implants] جس کی قیمت 5 تا 6 لاکھ روپے ہوتی ہے ، کے بالمقابل صرف ایک لاکھ روہے مالیت کا کوکلیر امپلانٹ تیار کیا ہے۔
یہ نئی تکنالوجی سماعت سے محروم افراد کے لیے بہت سہولت بخش ثابت ہوگی۔ روزنامہ "سیاست" سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر موہن کامیشورن ، تنظیمی صدر 9 ویں ایشیا پاسیفک سمپوزیم نے بتایا کہ اس نئے امپلانٹس کا اس وقت جانوروں پر تجربہ کیا جا رہا ہے۔ ہندوستان پہلا ایسا ملک ہے جس نے سماعت سے محروم افراد کے لیے اس نئی تکنالوجی کو متعارف کروایا ہے۔ ڈاکٹر کامیشورن نے مزید بتایا کہ چنئی میں زائد از 10 بچوں پر اس تکنالوجی کا تجربہ کیا گیا۔ سماعت کا عارضہ رکھنے والے ایسے افراد جن کی cochlea الگ نہیں ہوتی ، وہ اسے استعمال کر سکتے ہیں۔
DRDO’s low-cost cochlear implants provides a ray of hope for deaf people


Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں