پرانے شہر کی خبریں - old city news 19 nov 2013 - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-19

پرانے شہر کی خبریں - old city news 19 nov 2013


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2013-nov-19

پریس نوٹ
تلگو دیشم پارٹی انچارج حلقہ اسمبلی چارمینار علی بن ابراہیم مسقطی اور دیگر کارکنان نے نصف صدی قدیم دواخانہ پنجہ شاہ کی زبوں حالی کا مشاہدہ کیا۔
ہیڈ نرس نسیم فاطمہ نے بتایا کہ ابتدا سے اس دواخانہ کے لیے حکومت کی جانب سے 3 ڈاکٹر ، جونئر اسسٹنٹ ، 4 اے این ایم کے علاوہ خاتون وارڈ بوائے اور صاف صفائی کے لیے جملہ 11 ارکان پر مشتمل عملہ خدمات انجام دے رہا تھا تاہم رفتہ رفتہ تمام تر مراعات ختم کر دی گئی ہیں جس کے سبب غریب عوام کا علاج و معالجہ دشوار ہو گیا ہے۔
نسیم فاطمہ نے مزید بتایا کہ آج بھی روزانہ کم و بیش 300 مریض دواخانہ سے رجوع ہوتے ہیں مگر ڈاکٹروں کے فقدان کے سبب ان کی تشخیص نہیں ہو پاتی ہے۔ دواخانہ 1000 سے زائد مربع گز پر مشتمل تھا جس کی نصف اراضی پر محکمہ الکٹریسٹی بورڈ نے ٹرانسفارمر نصب کر دئے ہیں۔ فی الوقت دواخانہ ایک محدود بلڈنگ میں باقی رہ گیا ہے جبکہ بالائی فلور پر ٹی بی کے علاج کے لیے اوٹ پیشنٹ ونگ قائم ہے۔ علاوہ ازیں کمسن بچوں کے علاج کا شعبہ بھی اسی منزل پر قائم ہے مگر ان دونوں شعبہ جات میں ڈاکٹر ندارد ہیں۔


Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں