جموں میں عسکریت پسندوں کے حملوں سے نمٹنے نئی حکمت عملی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-28

جموں میں عسکریت پسندوں کے حملوں سے نمٹنے نئی حکمت عملی

جموں وکشمیرکے پولیس سربراہ پرسادنے بتایاکہ عسکریت پسندوں کی جانب سے سکیورٹی فورسس کونشانہ بنانے کی کوششوں کوناکام بنانے کے لئے ایک انتہائی منصوبہ بندحکمت عملی تیارکی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے یہ حکمت عملی تیارکی گئی ہے کیوں کہ وادی میں عسکریت پسندسکیورٹی فورسس کونشانہ بناتے ہوئے ان کے حوصلے پست کرناچاہتے ہیں۔یہاں کل شام سکیورٹی پرایک سمینارمیں شرکت کے موقع پرانہوں نے کہاکہ پاکستان فراخدلی کامظاہرہ کرنے کی پالیسی نہیں رکھتاہے،بجائے اس کے وہ جارحانہ تیوراختیارکررہاہے۔انہوں نے پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے لئے حکومت کے اقدامات پرتحفظات کااظہارکیااوردوستانہ ماحول پیداکرنے حکومت کی کوششوں پرازسرنو غورکرنے کی خواہش کی۔انہوں نے کہاکہ ہندوستان کی بات چیت کی حکمت عملی کارگرنہیں ہورہی ہے اور پاکستان اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔یہی وجہ ہے کہ دہشت گردی کوفروغ حاصل ہورہاہے۔پرساد نے کہاکہ ہندوستان کاپاکستان کے ساتھ جمہوری رویہ اختیار کرناعسکریت پسندوں کے لئے کھلی چھوٹ بن رہاہے۔انہوں نے کہاکہ علیحدگی پسندوں کوبھی اس سے حوصلہ مل رہاہے۔گذشتہ دنوں حریت کانفرنس کے صدرنشین سیدعلی شاہ گیلانی نے انتخابات کابائیکاٹ کرنے کی عوام سے اپیل کی تھی۔

Strategy chalked out to thwart militants in J&K: DGP

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں