لاپتہ افراد کو عدالت میں پیش کرنے نواز شریف کو سپریم کورٹ کی ہدایت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-28

لاپتہ افراد کو عدالت میں پیش کرنے نواز شریف کو سپریم کورٹ کی ہدایت

لاہور
(پی ٹی آئی )
پاکستان کی ایک عدالت نے وزیر اعظم نواز شریف کو ہدایت دی کہ وہ کہ تک 35لاپتہ افراد کو عدالت میں پیش کریں یا پھر عدالت میں شخصی طور پر حاضر کت نتائج بھگتنے کے لیے تیار ہوجائیں گے ۔ سپریم کورٹ کی لاہور بنچ نے وزیر اعظم نواز شریف کو ہدایت جاری کی ۔ چیف جسٹس افتخار چودھری ، جسٹس جوادایس خواجہ اور جسٹس امیرپر مشتمل تین رکنی بنچ نے یہ احکام اس وقت جاری کئے جبکہ حکام لاپتہ افراد کو پیش کرنے میں ناکام ہوگئے ۔ خیال کیا جاتا ہے کہ لاپتہ افراد انٹلی جنس ایجنسیوں کے قبضہ میں ہیں ۔ مبینہ طور پر ان لاپتہ افراد کو ان کی دہشت گردی کی سر گرمیوں کے ضمن میں رکھاگیا ہے ۔سپریم کورٹ نے قبل ازیں معتمد دفاع کو سمن جاری کیا تھا ۔ اڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکرنے عدالت سے کہاکہ معتمد دفاعی طبی وجوہات کی بنا عدالت میں حاضر نہیں ہوسکے ۔ انہیں ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کو پیش کرنے کے لیے مزید وقت درکار ہے ۔ اس پر عدالت نے سوال کیا کہ وزیر دفاع کون ہے ؟اس پر محکمہ قانون کے عہدیداروں نے کہا کہ وزیر اعظم کے پاس دفاع کا قلمدان ہے ۔ جسٹس چودھری نے کہاکہ یہ اطمینان بخش ثبوت مل گیا ہے کہ 35لاپتہ افراد فوج کی تحویل میں ہیں اورفوج لاپتہ افراد کو پیش کرنے کی پابندہے ۔ ان افراد کو کوئی بھی اپنے غیر قانونی قبضہ میں رکھنے کا مجاز نہیں ہے ۔ اب جبکہ یہ پتہ چل گیا ہے کہ لاپتہ افراد کس کی تحویل میں ہیں ۔ اب انہیں لاپتہ افراد تصور نہیں کہاجائے گا ۔ جب ایڈیشنل معتمدد فاع نے کہا کہ ان افراد کو پیش کرنے کے لیے مزید وقت درکار ہے ۔ اس پر جسٹس چودھری نے کہاکہ ہم اس وقت یہاں بیٹھے ہوئے ہیں ۔ آپ جائیے اور ان افراد کو شام تک عدالت میں لائیں ۔ جسٹس چودھری نے کہاکہ فوج غیر معلنہ محروسین کو پیش نہ کرکے اپنی شیہہ خراب کررہی ہے ۔ جسٹس جوادایس خواجہ نے کہاکہ یہ معاملہ دستور کے آرٹیکل 9کی عمل آوری کا ہے اور عدالت دستور کی بالاتری کو نافذ کرنے کی پابند ہے ۔ جسٹس چودھری نے مقدمہ کی سماعت کو 28نومبر تک ملتوی کردیا اور ہدایت جاری کی کہ محروسین کو عدالت میں پیش کردیا جائے بصورت دیگر وزیر دفاع عدالت میں حاضر ہوں اور سنگین نتائج کا سامنا کریں ۔ جسٹس افتخار چودھری آئندہ ماہ سبکدوش ہونے والے ہیں ۔ قانونی ماہرین نے کہاکہ وزیر اعظم نوازشریف کے لیے لاپتہ افراد کو عدالت میں پیش کرنے کے سوا ء اور کوئی چارہ نہیں ہے ۔ عدالت نے قبل ازیں مقدمہ کی سماعت کے وقت واضح کردیا تھا ۔ عدالت وزارت دفاع کے عہدیداروں کی باتوں پر بھروسہ نہیں کرے گی اور ان عہدیداروں کواس بات کو یقینی بنانا ہوگا ۔ محروسین کو عدالت میں پیش کردیا جائے ۔ اس طرح عدالت نے وزیر اعظم نواز شریف جن کے پاس دفاع کا قلمدان ہے ہدایت دی کہ لاپتہ افراد کو کل عدالت کے سامنے پیش کریں یا پھر عدالت کے سامنے پیش کریں یا پھرعدالت کے سامنے پیش کریں یا پھر عدالت میں شخصی طور پر سنگین نتائج کا سامنا کرنے تیار رہیں ۔
Pakistani supreme court to Nawaz Sharif: Produce 'missing persons' or appear in court

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں