نغمہ گولڈ میڈل کے ساتھ نیشنل ٹورنمنٹ کیلئے منتخب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-12

نغمہ گولڈ میڈل کے ساتھ نیشنل ٹورنمنٹ کیلئے منتخب

۱۱ نومبر
حیدرآباد
(سیاست ڈاٹ کام)
انڈور گرامر ہائی اسکول کی طالبہ نغمہ نے گذشتہ روز ایل بی اسٹیڈیم میں حیدرآباد ڈسٹرکٹ اسکول گیمس فیڈریشن کی جانب سے منعقدہ ۵۹ ویں آندھرا پردیش ریاستی سطح کے انٹر ڈسٹرکٹ باکسنگ چیمپئن شپ میں انڈر ۱۷ زمرہ کے ۴۲ کلو گرام میں اپنی حریف وشاکھا پٹنم کی باکسر کو شکست دیتے ہوئے نہ صرف گولڈ میڈل حاصل کیا بلکہ گوہاٹی (آسام) میں منعقد شدنی قومی سطح کے ٹورنمنٹ میں رسائی حاصل کرلی ہے ۔ والد شیخ مختار جو کہ سابق ریسلر ہیں، انکی اور کوچ اوم کاریا کی سرپرستی میں نغمہ کے بہتر مظاہرہ کا سلسلہ جاری ہے ۔ نغمہ کی کامیابی کے علاوہ کرشنا سے رفعت، اننت پور سے رمیزا، اور جمیلہ نے بھی فتوحات حاصل کی ہیں ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں