ہندوستان کی تعلیمی ترقی میں مولانا ابولکلام آزاد کا نمایاں کردار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-12

ہندوستان کی تعلیمی ترقی میں مولانا ابولکلام آزاد کا نمایاں کردار

maulana-azad-day-MVS-college-mahboobnagar
ہندوستان کی تعلیمی ترقی میں مولانا ابولکلام آزاد کا نمایاں کردار
MVS ڈگر ی کالج محبوب نگر میں ڈاکٹر راجہ رام اڈیشنل کلکٹر کا خطاب

ملک میں تعلیم کی ترقی کے لئے مولانا آزاد نے غیر معمولی خدمات انجام دیں۔ اورانہوں نے ملک کو تعلیم کے میدان میں آگے بڑھانے کے لئے مضبوط بنیاد فراہم کی۔ آج ہمارا تعلیمی نظام انہی کی کاوشوں سے پختہ تر ہے ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر راجہ رام اڈیشنل کلکٹر محبوب نگر نے مولانا آزادکی یوم پیدائش پر منائے جانے والے قومی یوم تعلیم کے موقع پر ایم ویس کالج محبوب نگر میں منعقدہ تقریب سے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مولاناآزاد
بیسویں صدی کی عظیم شخصیت عظیم مدبر‘مفکر‘سیاست دان‘ادیب و صحافی کانگریس کے نوعمر صدر اور ہندوستان کی جدوجہد آزادی کے معمار‘گاندھی و نہرو کے رفیق کارتھے ۔قبل ازیں مسٹر جی یادگیری پرنسپل ایم ویس کالج محبوب نگرنے کہا کہ مولانا نے آزادی ہند کی تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں اور ہندوستان میں اعلی تعلیم کی ترقی کیلئے جدوجہد کی اور ugcجیسے ادارے قائم کیئے تاکہ ہمارا ملک ترقی کی اعلی منزلیں طے کرے۔
جناب عظیم احمد لیکچرار کیمسٹری نے اپنے خطاب میں کہا کہ مولانا آزاد کا تعلیم کے بارے میں ایک عظیم نظریہ تھا وہ ذات پات اونچ نیچ اور جنس کی تفریق کے بغیر اعلی معیار کی تعلیم سب کو میسر کرنا چاہتے تھے۔ ۔ضرورت اس بات کی ہے کہ مولاناآزادکے نظریات پر ہم عمل پیرا ہو۔ اس موقع پر محمد ساجد بی اے سال دوم کے طالب علم نے مولانا آزاد کے رول ماڈل کے طور پرمیں آزاد ہو! کے عنوان سے مولاناآزاد کی شخصیت وکارناموں کو بیان کیا۔دیگر تقاریر ڈاکٹر نرسہما راولیکچرار ہندی،وینکٹ ریڈی لیکچراکنامکس نے بھی پیش کی۔ پروگرام کا آغاز زیباء گروپ کی ترانہ ہندی سے ہوا۔ اس موقع پر طلباء کی جانب سے محمد مصطفی،زرین کہکشاں،معراج سلطانہ،سید محمد حسین نے تقاریر پیش کیں۔ نظامت کے فرائض ہری ناتھ صاحب لیکچرارانگلش نے انجام دئے۔افتتاحی کلمات محترمہ سبھاشنی لیکچرار تلگو نے پیش کئے محمدعبدالعزیز سہیل لیکچرار پبلک اڈمنسٹریشن کے شکریہ پر پروگرم کا اختتام عمل میں آیا۔ڈاکٹر نظام الدین ،روی کمار لیکچرار پبلک اڈمنسٹریشن نے بھی شرکت کی۔ پروگرام کے انتظامات محترمہ عارفہ جبین لیکچرار،آفرین سلطانہ لیکچرار،محمد شجاعت علی لیکچرار۔سہیل عباس نے انجام دئے اس موقع پر کثیر تعداد میں اساتذہ و طلباء وطالبات نے شرکت کی واضح رہے کے مولاناآزادکی یوم پیدائش پر قومی یوم تعلیم کے سلسلہ میں کالج میں سہ روزہ تقاریب کا اہتمام جناب محمد غوث صاحب لیکچرار سیاسیات کی نگرانی میں منعقد کیا جارہا ہے۔

MVS Govt degree college mahboobnagar - maulana azad day

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں