ممبئی - یوم عاشورہ کے پیش نظر سخت حفاظتی انتظامات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-15

ممبئی - یوم عاشورہ کے پیش نظر سخت حفاظتی انتظامات

ممبئی کے گنجان مسلم آبادی والے علاقے بھنڈی بازار ڈونگری اور دیگر محلوں میں محرمالحرام کی مختلف تقاریب کیلئے ممبئی پولیس نے انتظامات کئے ہیں خصوصی طور سے یوم عاشورہ کے نوقع پر نکالے جانے والے رویتی جلوس عاشورہ میں سخت حفاظتی بندوبست کئے جانے کی اطلاع موصول ہوئی ہے اور آج شام سے ہی مسلم علاقے ایک طرح سے پولیس چھاؤنی میں تبدیل ہوگئے تھے ۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق یوم عاشورہ پرشہدائے کربلاکی یاد میں آل انڈیا تحفظ حسینیت کے زیر اہتمام زینبیہ امام باڑہ حسینیہ مارگ سے شام 4بجے جلوس عاشورہ (شام غریباں )نکالا جائے گا جس میں شہر ومضافات کی مختلف انجمنوں کے ذمہ داران ڈاکٹر سید اختر حسن رضوی ، محب ناصر ، ذوالفقار حسین زیدی اور دیگر نے بتلایا کہ شام غریباں کی تیاریاں مکمل کی جاچکی ہیں اور جلوس بر آمد ہونے سے قبل زینبیہ امام باڑے میں آخری سجدے کی مجلس پڑھائی جائے گی ، اسکے بعد جلوس شام غریباں اپنے متعین راستوں ، یعقوب گلی ، جے جے اسپتال جنکشن ، نور باغ ،مجگاؤں بریج سے سیلس ٹیکس آفس ہوتا ہوا رحمت آباد قبرستان پہنچے گا۔ شہر کے علاوہ مضافات کے مختلف علاقوں کرلا، گوونڈی ، ماہم ، مالونی ممبر ا، جو گیشوری میں بھی عاشورہ کا جلوس نکالا جاتا ہے ۔ عاشورہ کا جلوس نواسۂ رسول ﷺاور نوجوانان جنت کے سردار سید ناامام حسینؓ اور شہدائے کربلاکی یاد میں نکالا جاتا ہے اور اس کے ذریعہ آپؓ کی اسلام اور دین حنیف کیلئے دی گئی عظیم قربانی کو یاد کیا جاتا ہے ۔ بلاشبہ امام حسینؓ اور خاندان اہلبیت نے اسلام کی حقانیت وسر بلندی اور دین حنیف کی بقا کیلئے جو قربانیاں پیش کی ہیں ۔ تاریخ انسانی اس کی مثال پیش کرنے سے قاصر ہے اس کی مثال پیش کرنے سے قاصر ہے اتناہی نہیں بلکہ دنیائے انسانیت اس عظیم قربانی سے ہمیشہ سبق لیتی رہیگی ۔ مسلم علاقوں میں جگہ جگہ پانی کی سبیلیں بنائی گئی ہیں ، مختلف گلیوں میں دس روہ وعظ کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ ممبئی کے بوہری محلہ ، کرافورڈ مارکیٹ ، ڈونگری ، بھینڈی بازار اور دیگر علاقوں میں تعزیے بھی رکھے گئے ہیں ، بچوں ، بوڑھوں اور خواتین کی اکثریت کو بھی سبیلیں اور تعزیے دیکھنے کیلئے ان علاقوں میں آتادیکھاگیا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں