ہندو مسلم اتحاد کیلئے مودی کی اپیل سیاسی ہتھکنڈہ - جماعت اسلامی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-03

ہندو مسلم اتحاد کیلئے مودی کی اپیل سیاسی ہتھکنڈہ - جماعت اسلامی

جماعت اسلامی ہند نے آج کہا کہ پٹنہ بم دھماکوں کے پیش نظر ہندو۔ مسلم اتحاد کے لیے بی جے پی کے وزرات عظمی امیدوارنریندر مودی کی اپیل محض ایک ہتھکنڈہ تھی۔ مولانا جلاالدین عمری نے یہاں میڈیا کے نمائندوں کو بتا یا کہ نریندر مودی نے ہندو مسلم اتحاد کی بات کی تھی جو پانچ ریاستوں میں ہونے والے انتخابات سے قبل محض ایک سیاسی ہتھکنڈوہ ہے۔ واضح رہے کہ اتوار کو پٹنہ میں مودی کی ہنکار ریالی سے قبل ہوئے سلسلہ وار بم دھماکوں میں6افراد ہلاک ہوئے۔ ان اطلاعات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہ بی جے پی ، مودی کی ریالیوں کو سیکولر رنگ دینے کے لیے مسلمانوں کو روایتی حجاب اور ٹوپی کے ساتھ شرکت کی ہدایت دے رہی ہے۔ عمری نے کہا کہ ایسے اقدامات سے پارٹی کو کوئی مدد نہیں ملے گی۔ انھوں نے کہا کون کہہ سکتا ہے برقعہ کے پیچھے کون ہے۔ ہوسکتا ہے کہ کوئی شخص برقعہ پہن کر آگیا ہو۔ میں ایسی مسلم علامتوں کے استعمال کی مذمت کرتا ہوں۔

modi appeal of hindu muslim unity is a political gimmic - JIH

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں