وجیا نگرم - آتشزدگی کی افواہ کے بعد ٹرین سے باہر کودنے والے 18 افراد ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-03

وجیا نگرم - آتشزدگی کی افواہ کے بعد ٹرین سے باہر کودنے والے 18 افراد ہلاک

الیپی ( کیرلا) ۔ دھنباد اکسپریس کے 18مسافرین آج اس وقت ہلاگ ہوگئے جب ٹرین میں آتشزدگی کی افواہ کے بعد چین کھینچ کر وہ ٹرین سے باہر کود گئے لیکن مخالف سمت سے آنے والی رائے گڈہ ( اڈیشہ ) ۔ وجئے واڑہ پاسنجر ٹرین کی زد میں آگئے اور کچلے گئے۔ اس حادثہ میں بعض مسافرین کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ ایسٹ کوسٹ ریلوے کے ترجمان نے بتا یا کہ یہ حادثہ شام 6۔50بجے پیش آیا۔ ٹرین میں آتشزدگی کی اطلاع کے ساتھ ہی مسافرین میں خوف ودہشت پھیل گئی اور انہوں نے گوتم لام اسٹیشن پر ٹرین کی چین کھینچ کر ٹرین کو رکوادیا اور چھلانگ لگادی لیکن اندھیرا ا ہونے کے باعث وہ مخالف سمت سے آنے والی رائے گڈہ۔ وجئے واڑہ پاسنجر ٹرین کو دیکھ نہیں پائے اور کچلے گئے۔ ترجمان کے مطابق بوکارو اکسپریس کے ذریعہ لوگ بو کارواسٹیل سٹی جارہے تھے۔ ایک علیحدہ اطلاع کے مطابق بعض مسافرین کے ساتھ پٹاخے تھے۔ اطلاع ملتے ہی اعلی عہدیدار مقام حادثہ پہنچ گئے اور راحت و امدادی کام تیزی سے جاری ہیں۔ وزیر ریلوے ملکاا رجن کھڑگے نے اس حادثہ پر افسوس کا اظہار کیا ۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بہتر علاج کروائے۔ چیف منسٹر آندھرا پردیش کرن کمار ریڈی جو بنگلور میں ہیں ضلع کلکٹر اورسپرنٹنڈنٹ پولیس وجئے نگرم سے ربط پیدا کرکے انہیں ہدایت دی کہ امدادی کام میں تیزی پیدا کریں ۔ زخمیوں کے بہتر علاج کیلئے انہیں بڑے دوا خانوں میں شریک کروانے کی بھی ہدایت دی ۔

Rumour triggers train tragedy in Andhra Pradesh; 18 killed

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں