ڈرون حملہ کے خلاف ایف آئی آر میں امریکہ اور سی آئی اے کا نام درج کیا جائے - عمران خان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-26

ڈرون حملہ کے خلاف ایف آئی آر میں امریکہ اور سی آئی اے کا نام درج کیا جائے - عمران خان

تحریک انساف پارٹی کے صدر خان نے ڈرون طیارہ کے حملہ کے خلاف سرج کردہ ایف آئی میں نامعلوم اشخاص کا نام کرنے پر سخت حیرت کااظہار کیا ۔ عمران خان نے عہدیداروں سے مطالبہ کیا کہ ایف آئی آر میں امریکہ اور امریکی سی آئی اے کانام درج کیا جائے ۔ امریکی سی آئی اے کی طرف سے چلائے جانے والے درون کے حملوں میں خبیر پختون خواصوبے میں سینکڑوں لوگ ہلا ک ہوچکے ہیں ۔ عمران خان کی پارٹی خبیر پختون خواصوبے میں برسراقتدار ہے ۔ تحریک انصاف پارٹی کے امور کے سکریٹری سلیمان آفریدی نے صوبائی پولیس چیف نثار خان درانی سے خواہش کی کہ حملہ کے خلاف درج کروائی گئی ایف آئی آر میں امریکہ اور سی آئی اے کانامدرج کیا جائے ۔ یہ ایف آئی آر 22نومبر کو ہنگو ضلع کے ایک دینی مدرسہ پر ڈرون حملہ کے ضمن میں درج کروائی گئی ۔ ا س ایف آئی آر درج کروائی گئی ۔ دینی مدرسہ پر کئے گئے ڈرون حملہ میں 6افراد ہلاک ہوگئے جن میں مدرسہ کے دومفتیان شامل ہیں ۔ مہلوکین میں حقانی گروپ کے تین کمانڈر س شامل ہیں ۔ اس طرح کی ایف آئی آف درج کرو انے پر کئی سیاست دانوں نے تنقید کی ۔ وزیر اطلاعات پرویز رشید نے سوال اٹھایا کہ جب ڈرون حملہ کرنے والوں کے نام سے واقف نہیں ہیں تو عمران خان کس بنیاد پر وہ ناٹو اور امریکہ کی رسد کے راستے بند کرکے احتجاج کررہے ہیں جبکہ وہ ڈرون حملہ کرنے والے افراد کے نام سے واقف نہیں ہیں متحد ہ قومی تحریک نے ایف آئی آر کے معاملہ کو اٹھاکر تحریک انصاف پارٹی کا مضحکہ اڑایااور تنقید کی کہ عمران خان ناٹورسد کے ٹرکس کو روک کر رسدات لے جانے کے خلاف احتجاج کررہے ہیں ۔ خبیر پختون خواکی حکومت کی کابینہ نے ڈرون حملوں کے خلاف پشاور کے امریکی قونصل کویاداشت پیش کی ۔ ٹی وی بتای گیا کہ امریکی عہدیداروں نے قونصل خانہ کی عمارت سے باہر آکر یاداشت حاصل کی ۔ ابلاغیہ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی حکومت کے سینئر وزیر سراج الحق نے کہا کہ ان کی حکومت اس صوبے کی سرزمین پر کوئی جنگ نہیں چاہتی ۔ انہوں نے کہا کہ وفاتی حکومت اور طالبان میں امن مذاکرات کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے وزیر اعظم نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ وہ مذاکرات کے لئے پہل کریں ۔ تحریک انصاف پارٹی کے کار کنوں نے ناٹو کو رسدات لے جانے والے ٹرکس کوروک دیا اور ٹرک ڈر ائیوروں کو زدوکوب کیا ۔ تحریک انصاف پارٹی نے کہا کہ امریکی ڈرون حملے بند ہونے تک ناٹورسد کے راستے کردئے جائیں گے ۔ پولیس نے کہا کہ ناٹو رسدات روکنے کے معاملہ میں پولیس مداخلت کرے گی ۔ تحریک انصاف پارٹی نے کہا کہ امریکی ڈرون حملے بند ہونے تک ناٹو رسد کے راستے بند کردئے جائیں گے ۔ پولیس نے کہا کہ ناٹو رسدات روکنے کے معاملہ میں پولیس مداخلت کرے گی ۔ تحریک انصاف پارٹی کے 40ورکروں کو کل گرفتار کیا گیا ۔

Imran Khan's party wants USA named in FIR over drone strike

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں