چارہ اسکام لالو ضمانت کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-26

چارہ اسکام لالو ضمانت کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع

آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو چارہ اسکام کیس میں ضمانت کے لیے آج سپریم کورٹ ست رجوع ہوئے ۔ عدالت ان کی درخواست کی سماعت 29نومبر کو کرے گی ۔ رانچی کی ٹرائل عدالت نے چارہ اسکام کیس میں لالو کو 5سال قید اور 25لاکھ جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنائی ہے ۔ تاہم وہ جھارکھنڈ ہائیکورٹ کے فیصلہ کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع ہوئے ہیں جس نے ان کی سزا معطل کرنے کی درخواست کو رد کردیا تھا ۔ انھوں نے خاطی ٹھرائے جانے اور سزا سنائے جانے کے فیصلہ کو پہلے ہی ہائیکورٹ میں چیالنج کیا ہے ۔ لالوپرساد ، چارہ اسکام کیس میں ملزم ٹھہرائے جانے کے بعد لوک سبھا کی رکنیت کے لیے نااہل ہوچکے ہیں اور فی الحال جیل میں ہیں ۔ ہائیکورٹ یا سپریم کورٹ جب تک ان کی سزا کوکالعدم نہیں کرتا ، وہ اپنی سزا کی تکمیل کے بعد 6سال تک انتخابات میں مقابلہ نہیں کرسکتے ۔ جنتادل (یو)کے رکن پارلیمنٹ جگد یش شرما بھی اس کیس میں فیصلہ آنے کے بعد پارلیمنٹ کی رکنیت کے لیے نااہل قرار پائی ہیں۔ بہار کے سابق چیف منسٹر جگناتھ مشرا بھی اس کیس کے مجرموں میں شامل ہیں ۔ چیف منسٹر بہار نیتش کمار ، جنتادل (یو) قائد شیوا نند تیواری اور للن سنگھ بھی اصل ملزم ایس بی سنہاسے رقم ملنے کے الزامات کا سامنا کررہے ہیں ۔ مقدمہ کی کاروائی کے دوران سنہا اس دنیاسے چل بسے تھے ۔ ان کا خلاف کیس جھارکھنڈ ہائیکورٹ میں زیر التوا ء ہے ۔ بہرحال سی بی آئی نے عدالت کو بتایا ہے کہ اس کیس میں چیف منسٹر بہار اور دیگر دو افراد کے خلاف کوئی شواہد موجود نہیں ہیں ۔

Fodder scam: Lalu Prasad moves SC for bail

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں