اسلامک فنڈ قائم کرنے آسٹریلیائی ادارہ کریسنٹ ویلتھ کا منصوبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-27

اسلامک فنڈ قائم کرنے آسٹریلیائی ادارہ کریسنٹ ویلتھ کا منصوبہ


دبئی
( رائٹر)
آسٹریلیائی ادارہ ( فنڈ) کریسنٹ ویلتھ آئندہ سال تجارتی جائیدادوں میں سرمایہ کاری کے لئے ایک اسلاماک فنڈ شروع کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے اور اپنی اشیا ( پراڈکٹس) کے رینج کو توسیع دے رہا ہے۔ آسٹریلیا میں 2011میں قائم کردہ ادارہ کریسنٹ ویلتھ کے منیجنگ ڈائرکٹر حلال یسین نے بتا یا کہ ، ہم ایک بڑے فنڈ کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔ یہ فنڈ غالبا تقریبا 300ملین ڈالر اور ایک بلین ڈالر کے درمیان کے مالیت کا ہوگا۔ یسین ، دبئی میں عالمی اسلامی معاشی چوٹی کانفرنس کے موقع پر رائٹر کے نمائندہ سے با ت چیت کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ، منافع مارکیٹ میں 7تا12فیصد حاصل ہوگا ۔ ادارہ کریسنٹ ویلتھ ، سارے آسٹریلیا میں قابل سرمایہ کاری تجارتی اور صنعتی جائیدادوں میں تمسکات حاصل کرے گا۔ بحالت موجودہ 4اسلامی فنڈس ادارہ کے اثاثے صرف 20ملین ڈالر مالیت کے ہیں جن میں نقد رقومات ، اراضیات اور جائیدادیں اور اندرون ملک و نیز بین الاقوامی کمپنیوں میں حصص شامل ہیں۔ ختم سال تک اس ادارہ کے سرمایہ میں مزید 20ملین ڈالر تا 30ملین ڈالر اضافہ کا امکان ہے۔ یسین نے یہ بات بتائی اور کہا کہ ، ہم ختم سال تک 40ملین ڈالر تا 50ملین ڈالر اضافہ کے اضافہ کی امید رکھتے ہیں۔ آئندہ سال یہ اثاثہ جات 100ملین تا 200ملین ڈالر تک بڑھنے کی امید ہے۔ کریسنٹ ویلتھ نے سال گذشتہ آسٹریلیا کا اولین اسلامک پنشن فنڈ قائم کیا۔ یسین نے بتا یا کہ اس ادارہ کو امید ہے کہ 2تا3سال میں یہ فنڈ ، 250ملین ڈالر تک بڑھ جائے گا۔ آسٹریلیا میں اسلامی بنک کاری کے لیے بصراحت کوئی قواعد نہیں ہیں۔ اس کے باوجود کریسنٹ ویلتھ اسلامی سرمایہ کاری پر اڈکٹس کے ایک رینج کی صورت گری کررہا ہے۔ ( اسلامی بنک کاری، اسلامی اصولوں کے تابع ہوتی ہے اور اسلام کے تحت سود حرام ہے اور قیاس آرائی پر مبنی رقم کاروبار بھی منع ہے)۔ یسین نے کہا کہ ، آسٹریلیا میں سوائے قرض کے اسلامی فینانس کے تعلق سے ہمارے لئے کوئی رکاوٹیں نہیں ہیں۔ ہم ، قرض نہیں دیتے ۔ سرمایہ کاری نقطہ نظر سے فی الواقع یہ بڑی اچھی بات ہے۔
Australian Institute "Crescent Wealth" plans to institute Islamic fund

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں