سرکاری افسران سیاستدانوں کے زبانی احکام کو قبول نہ کریں - سپریم کورٹ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-01

سرکاری افسران سیاستدانوں کے زبانی احکام کو قبول نہ کریں - سپریم کورٹ

avoid verbal orders
ایک اختراعی فیصلہ میں سپریم کورٹ نے آج کہا کہ سرکاری عہدیداروں کو سیاسی آقاؤں کے زبانی احکامات پر عمل نہیں کرنا چاہیے جبکہ عدالت نے وقتاً فوقتاً سرکاری عہدیداروں کے تبادلہ کے خاتمہ کی سعی کے ساتھ ان کی میعاد کے تعین کی تجویز پیش کی تاکہ انہی سیاسی مداخلت سے دور رکھا جائے۔ افسر شاہی کی کارکردگی میں دور رس اصلاحات کی تجویز پیش کرتے ہوئے جسٹس کے ایس رادھا کرشنن کی زیر قیادت بنچ نے بتایا کہ پارلیمنٹ کو ایک ایسا قانون وضع کرنا چاہیے جس کے ذریعے سرکاری عہدیداروں کی تعیناتی ، ان کے تبادلوں اور ان کے خلاف ڈسپلن شکنی اقدامات پر کنٹرول کیا جا سکے۔
عدالت نے بتایا کہ سیاسی مداخلت کے نتیجہ میں افسر شاہی کی حالت ناگفتہ بہ ہو گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سول سرونٹس کو سیاسی ایگزیکٹیوز کے زبانی احکامات پر عمل نہیں کرنا چاہیے اور تحریری رابطہ کی صورت میں ہی تمام کاروائیاں عمل میں لائی جانی چاہیے۔
جسٹس پی سی گھوش پر مشتمل بنچ نے بتایا کہ سول سرونٹس کی اقل ترین میعاد کے تعین سے نہ صرف پیشہ وارانہ رجحان اور کارگزاری بلکہ اچھی حکمرانی کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔ عدالت نے بتایا کہ مرکز اور تمام ریاستی حکومتوں بشمول مرکزی زیر انتظام علاقوں کو اندرون تین ماہ سول سرونٹس کی میعاد کی تعیناتی کی ہدایت جاری کر دینی چاہیے۔

IAS officers won't take verbal orders from political bosses: Supreme Court

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں