تخریب پسند طاقتیں ہندوستانی سماج کو منقسم کرنے کے درپے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-01

تخریب پسند طاقتیں ہندوستانی سماج کو منقسم کرنے کے درپے

manmohan singh
وزیراعظم ڈاکٹرمنموہن سنگھ نے کہا کہ ملک کے بعض حصوں میں سماج کو مذہب اور ذات پات کی بنیاد پر تقسیم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ منموہن سنگھ،نئی دہلی میں اندراگاندھی قومی یکجہتی ایوارڈ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ہرمحاذ پر تخریب پسند طاقتیں ہندوستان کو منقسم کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔ان حالات میں سابق وزیراعظم اندارگاندھی کا پیغام زیادہ اہمیت کا حامل بن جاتا ہے۔مظفرنگرفساد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق سے زیادہ آج اندراگاندھی کی اس قوم کو ضرورت ہے،کیوں کہ تخریبی طاقتوں سے ہندوستان کو زبردست خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔قومی یکجہتی ایوارڈملک کے ممتاززرعی سائنسداں ایم ایس سوامی ناتھن کو عطاکیاگیا۔ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے منموہن سنگھ نے کہا کہ اندراگاندھی کی قیادت میں ایم ایس سوامی ناتھن کی کوششوں سے ہندوستان میں سبزانقلاب رونماہوا۔اس تقریب میں صدرکانگریس سونیا گاندھی بھی موجود تھیں۔انہوں نے سب سے بڑی اپوزیشن جماعت بی جے پی پر راست تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بعض تنظیموں اوران کے نظریات سے ہندسوستان کو زبردست خطرہ لاحق ہوگیا ہے،جوسماجی انتشار پیدا کرنے کی کوشش میں ہے۔کانگریس ہمیشہ سے ہی ملک کے اتحاداور یکجہتی کواولین ترجیح دیتی رہی ہے۔

Prime Minister cautions against attempts to divide society

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں