بڑھتی ہوئی بھیڑ کو سنبھالنے کیلئے دہلی میٹرو انتظامیہ کا تازہ فیصلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-24

بڑھتی ہوئی بھیڑ کو سنبھالنے کیلئے دہلی میٹرو انتظامیہ کا تازہ فیصلہ

ہندوستانی بین الاقوامی تجارتی میلے کی وجہ سے تقریبا تمام لائنوں پر بڑھتی ہوئی بھیڑ کو سنبھالنے کے لئے دہلی میٹرو رٹھالہ۔ دلشاد گارڈن لائن پر ابھی صرف 4ڈبوں کی ٹرینیں ہی چلائی جارہی ہیں لیکن اب مرحلہ وار طریقے سے اس پر 6کوچ کی 10ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ کچھ دنوں میں 6کوچ کی تمام ٹرینوں کے پٹری پر آنے کے بعد اس لائن پر بھیڑ کے وقت صبح اور شام ہر دوسری ٹرین 6کوچ کی ہوگی۔ دہلی میٹرو کے ترجمان کے مطابق ٹریڈ فیئر کی بھیڑ کو دیکھتے ہوئے کل سے ہی اس لائن پر 6کوچ کی پہلی ٹرین چلائی جائے گی۔ 6کوچ کی ٹرین میں 600اضافی مسافر سفر کرسکیں گے۔ ابھی اس لائن پر ہر روز اوسط ساڑھے 3لاکھ مسافر سفر کرتے ہیں۔ 6کوچ کی پہلی ٹرین دوارکا سے نوئیڈا لائن کے درمیان 23دسمبر 2010کو چلائی گئی تھی۔ اس کے بعد 6فروری 2011کو ہڈاسٹی سنٹر سے جہانگیر پوری لائن پر 6کوچ کی ٹرین شروع کی گئی۔ اسی طرح 8کوچ کی پہلی ٹرین ہڈاسٹی سنٹر سے جہانگیر پوری کے درمیان 24دسمبر 2012اور دوارکا سے نوئیڈا لائن پر اس سال 19اگست کو چلائی گئی تھی۔ دلشاد گارڈن ۔ رٹھالہ لائن پر ابھی 26ٹرینیں ہیں جن میں 25چار کوچ کی ہیں اور ایک 6کوچ کی۔ جہانگیر پوری سے ہڈا سٹی سنٹر لائن پر 52ٹرینیں ہیں جن میں سے 32آٹھ کوچ کی اور 20چھ کوچ کی ہیں۔ دوارکا سے نوئیڈا، ویشالی لائن پر ابھی 62ٹرینیں ہیں جن میں سے 53چھ کوچ کی اور 9آٹھ کوچ کی ہیں۔ اندر لوک سے منڈکا لائن پر تمام14میٹرو 4کوچ اور سنٹرل سیکرٹریٹ سے بدر پور لائن پر تمام 22ٹرینیں 4کوچ کی ہیں۔ دہلی میٹرو نیٹ ورک کی ٹرینیں ابھی ہر روز 2700ٹرپ لگا کر 69000کلومیٹر کی دوری طے کرتی ہیں۔ پورے نیٹ ورک پر ہرروز تقریبا 25لاکھ مسافر سفر کرتے ہیں۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں