سعودی عرب - غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف مہم جاری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-14

سعودی عرب - غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف مہم جاری

سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف 10دن قبل کاروائی کے آغاز کے بعد سے اب تک 23ہزار ایتھوپیائی باشندوں نے خود کو حکام کے حوالے کردیا ہے ۔ ریاض میں ایتھوپیا کے سفیر نے اپنے ایک بیان میں یہ بات بتائی ۔ گذشتہ ہفتہ غیر قانونی ایتھوپیائی باشندوں کے خلاف کاروائی کے دوران پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں 3افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔ سفیر محمد حسن کبیرہ نے انگریزی روز نامہ عرب نیوز کو بتایا کہ پولیس کے ساتھ تصادم کی وجہ غیر قانونی ورکرس کی مایوسی تھی ورکرس کے پاس خود کو پولیس کے حوالے کرنے کی کوئی صورت نہیں تھی ۔ ورکرس اپنی مشکلات سے واقف کرانے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے تھے ۔ سفیر نے بتایا کہ تقریبا23ہزار ایتھوپیائی باشندوں کے خود کو حکام کے حوالے کرنے کی اطلاع ہے ۔ سعودی عرب میں غیر قانونی طور پر مقیم ورکرس کو اپنے دستاویزات باقاعدہ بنانے کی مہلت ختم ہونے کے بعد ہزاروں ورکرس نے خود کو حکام کے حوالے کردیا ، جنہیں پولیس کی جانب سے چلائے جانے والے مراکز میں رکھا گیا ہے ، جہاں متعلقہ ممالک کو روانہ کرنے کے طریقہ کار تکمیل تک انہیں رکھا جائے گا ۔ ریاض کے گورنر پرنس خالد بن بندر عبدالعزیز کے حوالہ سے ریاض کے ایک روز نامہ نے بتایا کہ انہوں نے غیر قانونی تارکین کے خلاف مہم کی مدافعت کی ، ساتھ ہی کہا کہ اس مہم کے دوران کسی مخصوص گروپ کو نشانہ نہیں بنایا جارہا ہے ، بلکہ یہ کار وائی تمام غیر قانونی ورکرس اور سعودی عر ب میں مقیم افراد کے خلاف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ مہم اس بات کو یقینی بنانے تک جاروی رہے گی کہ سعودی عرب میں تمام افراد قانونی طور پر مقیم رہیں ۔ اس طرح ہزاروں افراد کو سعودی عرب چھوڑنے کا خطرہ لا حق ہوگیاہے ۔

Saudi Arabia - campaign against illegal immigrants continues

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں