13/نومبر یروشلم آئی۔اے۔این۔ایس
اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نتن یا ہونے منگل کے دن 1200یہودی امکنہ کی تعمیر کیلئے ٹنڈر کو منسوخ کردیا۔ اسرائیلی وزارت تعمیرات کیلئے ٹنڈر شائع کروایاگیا تھا ۔ وزارت تعمیرات نے مغربی کنارہ اور مشرقی یروشلم میں امکنہ کی تعمیر کا اشتہار شائع کروایا تھا ۔ اخبارالحارث کی بموجب متنازعہ مقبوضہ علاقوں میں 1200یہودی امکنہ کی تعمیرکا منصوبہ ہے ۔ یہ علاقہ مغربی کنارہ یہودی آبادی کاری کے علاقے کو یروشلم سے ملاتا ہے۔ وزیر اعظم تین یا ہونے وزارت تعمیرات کے حکام کو ہدایت دی کہ وہ اس ٹنڈر کو منسوخ کردیں ۔ \"ای آئی \"کے علاقے میں یہودی امکنہ کی تعمیر سے زیادہ متنازعہ ہے ۔ اسرائیل نے 1967کی جنگ میں فلسطین مملکت کے قیام میں دشواری ہوگی ۔ اسرائیل نے \"ای آئی \"کے علاقہ میں یہودی امکنہ تعمیر کرنے کا دسمبر 2012میں اعلان کیا تھا ۔ امریکہ اور یونین نے یہودی امکنہ کی تعمیر کی مخالفت کی تھی ۔ امریکی عہدیداروں نے کہا کہ یہودی آباد کاری ایک اشتعال انگیز اقدام ہے ۔ یہودی تعمیرات کی وجہ فلسطینی اور اسرائیل کے درمیان امن مذاکرات معطل ہوگئے تھے۔ مصر کی مصالحت سے امن مذاکرات معطل ہوگئے۔Aiming to calm critics, Netanyahu cancels massive settlement plan
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں