11/نومبر نئی دہلی پی۔ٹی۔آئی
کانگریس کی حلیف این سی پی نے آج فرقہ پرست طاقتوں پرقابو پانے کے لیے بہاراوراترپردیش جیسی ریاستوں میں یوپی اے کے باہرپاریٹوں کے ساتھ بھی ایک عظیم سیکولراتحاد کی ضرورت پرزوردیا۔مرکزی وزیرطارق انور نے جوبہار سے تعلق رکھنے والے این سے پی کے ایک سینئرلیڈرہیں،کہاکہ جولوگ فرقہ پرست طاقتوں پرقابوپانے کی بات کرتے ہیں انہیں بہاراوراترپردیش میں ایساکرنے کے لیے جدوجہد کرنی چاہئے۔اگروہ حقیقت میں ایسا کرنے کے خواہاں ہیں تویہی ریاستیں ہیں جن پربی جے پی توجہ مرکوزکئے ہوئے ہے۔سیکولرطاقتوں کی تقسیم بی جے پی کے لیے فائدہ مندہوگی۔طارق انور نے جن کی پارٹی نے یہاں بائیں بازواورزائدازایک درجن علاقائی پارٹیوں کے زیرانتظام فرقہ پرستی کے خلاف30اکتوبر کے کنونشن میں شرکت کی تھی،پی ٹی آئی سے کہاکہ بہاراوراترپردیش میں سیکولرپارٹیوں کاایک عظیم اتحادوقت کی ضرورت ہے۔انہوں نے اس احساس کااظہارکیاکہ انتخابات سے قبل کسی تیسرے محاذ کے ابھرنے کاکوئی امکان نہیں ہے۔انور نے کہاکہ تضاد کی وجہ سے اگرانتخابات کے بعد بھی تیسرا محاذابھرنہ سکے توواقعی ایک امکان ہے کہ یہ پارٹیاں کانگریس کے بشمول کسی بھی پارٹی کی زیرقیادت ایک حکومت کی حمایت کریں گی۔چونکہ فرقہ پرستی کے خلاف متحدہ طور پرکام کرنے کے لیے آنے والی ایسی پارٹیوں کے بنیادی اصول میں ایک بات یقینی ہے کہ وہ بی جے پی کی کبھی تائیدنہیں کریں گی۔ذاتی تضادات کی وجہ سے انتخابات سے قبل کسی تیسرے محاذ کی تشکیل کاامکان صفرہے۔ایسا کوئی محاذ نہیں ابھرے گا،ان کی کیاپسندہے۔اگرراست طورنہیں تو وہ بالواسطہ طور پرفرقہ پرست طاقتوں کوبرسراقتدارآنے سے روکنے کے لیے حکومت کی تشکیل کے لیے یوپی اے کی تائید کریں گی۔بائیں بازونے ماضی میں یوپی اے1 کی تائیدکی تھی۔بی ایس پی،ایس پی اورآرجے ڈی نے بھی یوپی اے کی تائید کی تھی اب حتی کہ جے ڈی(یو)چندمسائل پریوپی اے حکومت کی تائیدکررہی ہے۔طارق انور نے کہاکہ فرقہ پرستی کے خلاف پارٹیوں کاکنونشن کانگریس کے خلاف ایک محاذ نہیں تھا۔یہ فرقہ پرستی کے خلاف ایک گروپ بندی تھی،کانگریس کے خلاف نہیں۔چونکہ ہم سیکولرازم پرایقان رکھتے ہیں،ہم فرقہ پرستی کے خلاف کسی بھی مہم کی تائیدکریں گے۔alliance of secular parties in Bihar and UP is the need of the hour - Union Minister Tariq Anwar
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں