چھتیس گڑھ - 13 اسمبلی حلقوں میں 50 فیصد رائے دہی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-12

چھتیس گڑھ - 13 اسمبلی حلقوں میں 50 فیصد رائے دہی

چھتیس گڑھ کے بستر ڈیوژن کے اور راج نند گاؤں کے موہلہ۔ من پور میں 13اسمبلی حلقوں میں آج صبح 45-50فیصد رائے دہی ہوئی۔ ان حلقوں میں رائے دہندوں کی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ ہے۔ پولنگ، جس کا آغاز صبح 7بجے ہوا تھا، سہ پہر 3بجے ختم ہوئی۔ ضلع راج نندگاؤں کے دیگر 5حلقوں میں جہاں پولنگ صبح 8بجے شروع ہوئی تھی، شام 5بجے تک جاری رہی۔ حکام نے فضا سے نگرانی کے لئے فضائیہ کے 17ہیلی کاپٹرس حاصل کئے تھے۔ انتخابی پارٹیوں پر انتہا پسندوں کے حملوں کے جوکھم کو ٹالنے بستر ڈیوژن کے دور دراز انتہائی حساس علاقوں کے ذریعہ ہیلی کاپٹرس پولنگ پارٹیوں کے آنے جانے کے انتظامات کئے گئے۔ کنکر ضلع کے چھوٹے پکھنجور علاقہ میں آج صبح ایک پریشر بم دھماکہ میں ایک سپاہی زخمی ہوگیا۔ اس کو آج سہ پہر فضائیہ کے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ لے جا یا گیا اور ایک خانگی ہسپال میں شریک کروادیا گیا۔ ریاستی چیف الیکٹورل آفیسر سنیل کجور نے بتا یا کہ دور دراز علاقوں میں واقع کئی بوتھس اور ناقابل رسائی میں واقع بوتھس میں ، بڑی حد ٹک نکسل خطرہ اور انتخابی بائیکاٹ کے لئے نکسلائٹس کی اپیل کے سب "صفر"رائے دہی ہوئی۔

Chhattisgarh : 50 percent voter turn out despite Maoist ban

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں