20/نومبر نئی دہلی آئی۔اے۔این۔ایس
عام آدمی پارٹی نے آج 4دسمبر کے دہلی انتخابات کے لیے اپنا انتخابی منشور جاری کیا جس میں سستی برقی کی فراہمی ، اختیارات کو غیر مرکوزکرنے اور دہلی لوک پال بل لانے کا وعدہ کیا گیا ہے ۔ عام آدمی لیڈر یوگیندریادونے انتخابی منشور کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی "محلہ سبھاؤں"کا انعقاد عمل میں لاتے ہوئے اختیارت کو غیر مرکو ز کرنے کا ایک انقلابی تجربہ کرے گی ۔ محلہ سبھاؤں کو ہر سال کچھ فنڈس دئیے جائیں گے اور عوام ہی یہ فیصلہ کریں گے کہ وہ اپنے محلوں کے لیے کیا کرناچاہتے ہیں ۔ ارکان اسمبلی یا عہدیدار فیصلے نہیں کریں گے ۔ انھوں نے کہا کہ برقی کی شرحیں ، نصف تک گھٹادی جائیں گی ۔ ہم برقی کی تقسیم کا سارا نظام تبدیل کردیں گے جس کافی الحال پاور ڈسکامس کی جانب سے استحصال کیا جارہاہے ۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ پولیس کے کنٹرول کو دہلی حکومت کے تحت لایا جائے گا ۔ فی الحال دہلی پولیس مرکزی حکومت کے دائرہ اختیار میں ہے ۔ یواین آئی کے بموجب عام آدمی پارٹی کے قومی کنویز اروند کجریوال نے آج کہا کہ انھیں ایک ویڈیو دیکھ کر بڑا صدمہ پہنچاہے جس میں سما جی کارکن اناہزارے مبنیہ طور پر جن لوک پال تحریک کے دوران عام آدمی پارٹی کی سیاسی مہم کے لیے فنڈس کے بارے میں سوال اٹھاتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں ۔ واضح رہے کہ عام آدمی پارٹی4دسمبر کے دہلی اسمبلی انتخابات میں مقابلہ کرے گی ۔ اروند کجریوال نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ یہ ویڈیو دیکھ کر مجھے صدمہ پہنچا ہے ۔ ہم سچائی کے لیے لڑرہے ہیں ۔میں پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ (فنڈس کے معاملے میں )ہمارے خلاف تھقیقات کی جانی چاہیے ۔ اگر کوئی چیز غلط پائی جاتی ہے تو میں انتخابات میں مقابلہ نہیں کروں گا ۔
پاناجی
سماجی کارکن اناہزارے اور عام آدمی پارٹی قائد اروند کجریوال کے درمیان بر سر عام بحث وتکرار کو "گرو۔چیلے"کا معاملہ قرار دیتے ہوئے وزیر اطلاعات ونشریات منیش تیواری نے آج کہا کہ یہ ایک عظیم انتخابی جنگ میں محض ایک سائیڈشوہے ۔ منیش تیواری یہاں انٹر نیشنیل فیسٹیول آف انڈیا کی افتتاحی تقریب سے قبل ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔ انھوں نے کہا کہ یہ گرہ ۔ چیلے کی جنگ ہے ، کانگریس کا اس سے کیا لینادینا ۔ یہ محض ایک سائیڈ شوہے ۔ واضح رہے کہ ان دونوں انا ہزارے کی عام آدمی پارٹی سربراہ اور ان کے سابق ساتھی اروندکجریوال کے ساتھ فنڈس کے بیجا استعمال کے مسئلہ پر لفظی جنگ جاری ہے ۔
نئی دہلی
الیکشن کمیشن نے "عام آدمی پارٹی "کے کنویز ارویند کجریوال کو انتخابی ضابطہ ئاخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر نوٹس جاری کی ہے ۔ ارویند کجریوال نے دہلی اسمبلی اتخابات میں ان کی پارٹی کی حمایت کیلئے مذہبی بنیادوں پر مسلم ووٹرس سے اپیل کی ہے ۔ الیکشن کمشن نے 25نومبرکو11بجے جواب داخل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ بادی النظرمیں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے لیے اان کے خلاف کیوں نہ کا روائی کی جائے ۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ اس ضمن میں مسلم ووٹرس کو پمفلٹس کی تقسیم کے ذریعہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی گئی ہے ۔ مقررہ مدت تک جواب داخل کرنے میں ناکامی پر مزید کسی نوٹس کے بغیر اروند کجریوال کے خلاف کاروائی کی جاسکتی ہے ۔ دہلی کے سابق چیف منسٹر مدن لال کھرانہ کے فرزند ہریش کھرانہ کے فرزند ہریش کھرانہ کی جانب سے شکایت داخل کرنے پر الیکشن کمیشن نے کجریوال کونوٹس دی ہے ۔
Aam Aadmi Party manifesto promises a Delhi Lokpal bill, power to people
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں