وحیدہ رحمٰن کو کارنامہ حیات ایوارڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-18

وحیدہ رحمٰن کو کارنامہ حیات ایوارڈ

waheeda rahman
گوا میں 20نومبر کو انٹر نیشنل فلم فیسٹول آف انڈیا ( آئی ایف ایف آئی) کے افتتاح کے موقع پر سابق ہیر وئن وحیدہ رحمن کو کارنامہ حیات ایوارڈ پیش کیا جائے گا۔ حکومت ہند نے ہندوستانی سنیما کے 100سال کی تکمیل کی مناسبت سے یہ ایوارڈ قائم کیا ہے۔ 77سالہ اداکار ہ جنہوں نے فلموں جیسے گائیڈ اور صاحب بی بی اور غلام میں یاد گار رول ادا کیے تھے ، دس روزہ آئی ایف ایف آئی فیسٹول کے افتتاح کے موقع پر ہندوستانی سنیما کے لیے ان کے بے جوڑ اور نمایاں تعاون کو تسلیم کرتے ہوئے یہ ایوارڈ پیش کیا جائے گا۔ پانچ رکنی جیوری نے ان کے نام قطعیت دی ہے۔ ایوارڈ، توصیف نامہ، سرٹیفکٹ، میڈل ( چاندی کا مور) ایک شال اور نقد 10لاکھ روپئے پر مشتمل ہے۔ وحیدہ رحمن کو 1972میں پدما شری ایوارڈس مل چکے ہیں۔ رواں سال 3مئی کو ہندوستانی سنیما اپنے صدی تقاریب منار ہا ہے۔

Waheeda Rehman Gets Lifetime Achievement Award At MAMI

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں